گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے راہل گاندھی کو 'ڈرپوک' (بزدل) کہا ہے اور دعوی کیا ہے کہ وہ اپنی یاترا کے لئے استعمال ہونے والی بس کو چھوڑ کر ایک کار میں گوہاٹی سے چلے گئے۔
سرما نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "کانگریس کارکنوں کو تشدد کے لیے اکسانے کے بعد راہل گاندھی خاموشی سے اپنی فینسی بس سے باہر نکلے اور ایک چھوٹی کار میں شہر سے اپنی اگلی منزل کی جانب فرار ہو گئے''۔ سرما نے مزید کہا کہ "راہل نے ڈرپوک ہونے کا ایک نیا معیار قائم کیا ہے"۔
-
This sums up the “Bharat Bus Yatra”
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) January 24, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
एक ही बात की बहुत ख़ुशी है, मुसलमान बहुमत क्षेत्रों में माताएं और बहने इस यात्रा से नहीं जुड़ी। pic.twitter.com/eKuNPoNZwn
">This sums up the “Bharat Bus Yatra”
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) January 24, 2024
एक ही बात की बहुत ख़ुशी है, मुसलमान बहुमत क्षेत्रों में माताएं और बहने इस यात्रा से नहीं जुड़ी। pic.twitter.com/eKuNPoNZwnThis sums up the “Bharat Bus Yatra”
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) January 24, 2024
एक ही बात की बहुत ख़ुशी है, मुसलमान बहुमत क्षेत्रों में माताएं और बहने इस यात्रा से नहीं जुड़ी। pic.twitter.com/eKuNPoNZwn
سرما نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ راہل گاندھی کی یاترا میں آسام کے مسلم آبادی والے علاقوں میں ہی بھیڑ جمع ہورہی ہے۔ سرما نے دو تصویریں پوسٹ کیں، ایک بس کے اندر گاندھی کی، جس کا کیپشن تھا 'ہندو اکثریتی علاقہ (گاڑی کے اندر)' جب کہ دوسری تصویر کا عنوان تھا 'مسلم اکثریتی علاقہ (گاڑی کے اوپر)'۔ "یہ بھارت جوڑو نیائے یاترا کا خلاصہ ہے، میں صرف ایک بات پر بہت خوش ہوں کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں ماں بہنیں اس یاترا میں شامل نہیں ہوئیں''۔
-
I was waiting for this tweet brother.
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) January 24, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
In this crowd you will not even find 2% people from the majority community. It’s a seat represented by Maulana Badruddin Ajmal with 85% voters from the minority community.
You are naturally strong there . I do admit 🙏
This sums up the so… https://t.co/cahWnx2Akh
">I was waiting for this tweet brother.
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) January 24, 2024
In this crowd you will not even find 2% people from the majority community. It’s a seat represented by Maulana Badruddin Ajmal with 85% voters from the minority community.
You are naturally strong there . I do admit 🙏
This sums up the so… https://t.co/cahWnx2AkhI was waiting for this tweet brother.
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) January 24, 2024
In this crowd you will not even find 2% people from the majority community. It’s a seat represented by Maulana Badruddin Ajmal with 85% voters from the minority community.
You are naturally strong there . I do admit 🙏
This sums up the so… https://t.co/cahWnx2Akh
مزید پڑھیں: چاہے کتنے بھی مقدمات درج کیے جائیں ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا: راہل گاندھی
دریں اثناء کانگریس کے حامی شخص کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے آسام کے وزیر اعلی نے کہا کہ "اس بھیڑ میں آپ کو اکثریتی برادری کے دو فیصد لوگ بھی نہیں ملیں گے۔ یہ ایک اسمبلی حلقہ ہے جس کی نمائندگی مولانا بدر الدین اجمل کرتے ہیں اور اس حلقہ میں اقلیتی برادری کے 85 فیصد ووٹرز ہیں۔ آپ وہاں قدرتی طور پر مضبوط ہیں۔ میں مانتا ہوں۔ یہ نام نہاد نیائے یاترا کا خلاصہ ہے۔ سرما نے یہ بھی کہا کہ مسلم خواتین نے بڑی تعداد میں کانگریس یاترا میں حصہ نہیں لیا۔