حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے لوک سبھا امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 43 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل کانگریس نے اپنی پہلی فہرست میں 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔راہل کسوان، جو پیر کو بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوئے تھے ان کو چورو لوک سبھا سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کسی بھی وقت کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے لوک سبھا امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 43 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل کانگریس نے اپنی پہلی فہرست میں 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
اس سے پہلے کانگریس کی پہلی فہرست 8 مارچ کو آئی تھی۔ اس میں 39 نشستوں کے لیے امیدواروں کو حتمی شکل دی گئی۔ پہلی فہرست میں کیرالہ سے 16، کرناٹک سے 7، چھتیس گڑھ سے 6 اور تلنگانہ سے 4 امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ جبکہ میگھالیہ سے 2 اور ناگالینڈ، تریپورہ، سکم اور لکشدیپ سے ایک ایک نام آیا۔ ان 39 امیدواروں میں سے 15 عام زمرہ سے ہیں اور 24 ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتی زمرے سے ہیں۔