ETV Bharat / bharat

جے رام رمیش کا مودی-شاہ پر طنز، کہا شطرنج کی کچھ چالیں ابھی باقی ہیں - JAIRAM RAMESH ON MODI SHAH

LOK SABHA ELECTION 2024: راہل گاندھی امیٹھی کے بجائے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں، جب کانگریس لیڈر جے رام رمیش سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا- شطرنج کی کچھ چالیں ابھی باقی ہیں۔ پوری خبر پڑھیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 5:38 PM IST

جے رام رمیش کا مودی-شاہ پر طنز
جے رام رمیش کا مودی-شاہ پر طنز (ای ٹی وی بھارت)

نئی دہلی: طویل انتظار کے بعد کانگریس پارٹی نے رائے بریلی اور امیٹھی سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ توقعات کے برعکس راہل گاندھی امیٹھی کے بجائے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ شطرنج کی کچھ چالیں ابھی باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمرتی ایرانی کی واحد پہچان یہ تھی کہ انہوں نے امیٹھی سے راہل گاندھی کے خلاف الیکشن لڑا، لیکن اس بار ان کی یہ شناخت بھی ختم ہوگئی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ پرینکا گاندھی رائے بریلی سے انتخاب کیوں نہیں لڑ رہی ہیں، جے رام رمیش نے کہا کہ وہ ایک بڑی لیڈر ہیں اور انہیں صرف ایک حلقے تک محدود رکھنا اچھا نہیں ہوگا۔ ویسے بھی پرینکا کسی بھی ضمنی الیکشن کے ذریعے رکن پارلیمنٹ بن سکتی ہیں۔

جے رام رمیش نے کہا کہ راہل گاندھی شطرنج کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور وہ اپنی چالیں بہت سوچ سمجھ چلتے ہیں۔ ان کے مطابق راہل گاندھی کے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ غور و خوض کے بعد لیا گیا ہے۔ یہ ایک اچھی حکمت عملی ہے۔

بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا کہ ان کے 'چانکیہ' کو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ اب کیا کرنا ہے، وہ کچھ اور سوچ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ سونیا گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑتی رہی ہیں اور ان سے پہلے اندرا گاندھی خود بھی یہاں سے ایم پی تھیں۔ اس لیے یہ کانگریس کے لیے وارثت نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔

جب جے رام رمیش سے پوچھا گیا کہ کیا کانگریس امیٹھی اور رائے بریلی کو اپنا گڑھ نہیں مانتیں تو انہوں نے کہا کہ پورا ملک، چاہے شمالی ہو یا جنوبی، گاندھی خاندان کا گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر پی ایم مودی جنوبی ہندوستان سے الیکشن لڑتے جس طرح راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ جے رام رمیش نے کہا کہ پی ایم مودی میں وہاں جا کر الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں ہے۔

جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی نے امیٹھی سے ایک عام کارکن کو ٹکٹ دیا ہے۔ ان کا نام لیے بغیر انہوں نے ایک صحافی کے تبصرے کا سہارا لیا اور کہا- وہ کہہ رہے تھے کہ کسی عام کانگریسی کارکن کا امیٹھی سے نمبر آئے گا یا نہیں، تو لیجیے ہم نے اپنے کارکن کو ٹکٹ دے دیا اور وہ بی جے پی کا بھرم بھی دور کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر ہدف تنقید بنایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.