بنگلور: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنی حکومتوں کو انتخابات کی تیاری کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو جوش میں آکر کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہئے۔ ورنہ آپ کو دیوالیہ پن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس یونٹوں کو اپنے بجٹ کے مطابق ضمانتوں کا اعلان کرنا چاہئے۔ صرف اتنا دینے کا وعدہ کریں جتنا آپ کر سکتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ کرناٹک کی سدارامیا حکومت ان دنوں معاشی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کھرگے نے پارٹی لیڈروں کو ڈانٹ لگائی۔ کھرگے یہاں انتخابی مہم میں کانگریس پارٹی کے منشور کے وعدوں پر بات کر رہے تھے۔
Bengaluru, Karnataka | Congress President Mallikarjun Kharge says " i have said that they (maharashtra congress) should not announce 5, 6, 10 or 20 guarantees. guarantees should be announced based on the budget. otherwise, there'll be bankruptcy. if there's no money for roads,… pic.twitter.com/mHtukqmpdc
— ANI (@ANI) November 1, 2024
کانگریس صدر نے کہا کہ ہم نے کرناٹک میں پانچ ضمانتیں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ہم نے مہاراشٹر میں بھی یہی وعدہ کیا تھا۔ آج آپ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ضمانت منسوخ کرنی پڑے گی۔ انہوں نے قائدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاید آپ لوگ اخبار نہیں پڑھتے لیکن میں پڑھتا ہوں۔ اس لیے میں یہ باتیں کہہ رہا ہوں۔
آپ لوگ جوش میں نہ آئیں اور اتنی ضمانتوں کا اعلان کریں، جتنا دے سکتے ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں کے لیے پیسے نہ ہوں تو سب آپ کے خلاف ہو جائیں گے۔ اگر یہ حکومت ناکام ہوئی تو آنے والی نسلوں کے پاس سوائے بدنامی کے کچھ نہیں بچے گا۔ انہیں 10 سال جلاوطنی میں رہنا پڑے گا۔ کھرگے کا یہ بیان اس وقت آیا جب کرناٹک کی کانگریس حکومت نے تجویز دی کہ وہ شکتی اسکیم کا جائزہ لے سکتی ہے جس کے تحت خواتین کے لیے مفت بس سفر کو یقینی بنایا گیا تھا۔
قبل ازیں جمعرات کو کھرگے نے وزیراعظم مودی کے 'ون نیشن، ون الیکشن' کے تبصرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پارلیمنٹ میں اتفاق رائے کے بغیر ناممکن ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ جو پی ایم مودی نے جو کہا ہے وہ نہیں کریں گے، کیونکہ جب بات پارلیمنٹ میں آتی ہے تو انہیں سب کو اعتماد میں لینا ہوتا ہے۔ تب ہی یہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ ناممکن ہے۔ 'ون نیشن، ون الیکشن' ناممکن ہے۔