ETV Bharat / bharat

کانگریس نے NEET۔NET تنازعہ پر مودی حکومت کو گھیرا، آج راہل اور پرینکا کی نیٹ امیدواروں سے ملاقات - CONGRESS ON NET NEET CONTROVERSY

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 10:30 AM IST

کانگریس نے NEET -UG امتحان-2024 کے انعقاد میں مبینہ دھاندلی اور UGC-NET امتحان میں بے قاعدگیوں کو لے کر مرکز کی بی جے پی حکومت پر حملہ بول دیا ہے۔ آج اس ضمن میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نیٹ امتحان 2024 کی منسوخی کا مطالبہ کررہے امیدواروں سے ملاقات کریں گے۔

کانگریس کی NEET۔NET تنازعہ پر مودی حکومت کو گھیرا
کانگریس کی NEET۔NET تنازعہ پر مودی حکومت کو گھیرا (Photo: Etv Bharat)

نئی دہلی: NEET-UG امتحان-2024 امتحان پر جاری تنازعہ پر کانگریس، مودی حکومت کو گھیرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہتی۔ آج کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نیٹ امتحانا 2024 میں دھاندلی اور بے ضابطگی کے خلاف احتجاج کررہے نیٹ امیدواروں سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف اس تنازعہ پر ٹویٹ وار چھیڑ دیا ہے۔ کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں پی ایم مودی کو پورے تنازعہ پر گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس پارٹی نے پی ایم مودی پر زور دیا کہ وہ اس پورے معاملے کی ذمہ داری لیں، کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے پیپر لیک کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری لینے کو کہا ہے۔

کھرگے کا کہنا ہے کہ، یہ مودی حکومت کی انا کی شکست ہے۔ آپ امتحان کے بارے میں بہت بات کرتے ہیں، آپ NEET امتحان کے بارے میں کب بات کریں گے؟ UGC-NET امتحان کی منسوخی لاکھوں طلباء کے حوصلے کی جیت ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم نے پہلے کہا تھا کہ NEET میں کوئی پرچہ لیک نہیں ہوا تھا۔ جب بہار، گجرات اور ہریانہ میں ایجوکیشن مافیا پکڑے جاتے ہیں تو وزیر تعلیم تسلیم کرتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی گھپلہ ہوا ہے! انہوں نے پوچھا ، نیٹ کا امتحان کب منسوخ ہوگا؟'

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی مودی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ پرینکا نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پورے معاملے پر احتساب طے کرنے پر زور دیا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے لکھا کہ، مودی جی، براہ کرم اپنی حکومت کی نیٹ امتحان میں دھاندلی اور پیپر لیک کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری لیں! پرینکا گاندھی نے کہا کہ کم از کم اب احتساب تو طے ہونا چاہیے۔ پرینکا نے مزید کہا کہ، 'بی جے پی حکومت کی سُستی اور بدعنوانی نوجوانوں کے لیے مہلک ہے۔ نیٹ امتحان میں دھاندلی کی خبر کے بعد اب 18 جون کو ہونے والا نیٹ امتحان بھی بے ضابطگیوں کے خوف سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے سوال کیا کہ، کیا اب احتساب ہو گا؟ کیا وزیر تعلیم اس لاغر نظام کی ذمہ داری لیں گے؟ وزارت نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ NEET-UG امتحان-2024 سے متعلق معاملے میں گریس مارکس سے متعلق مسئلہ پہلے ہی مکمل طور پر حل ہو چکا ہے۔ وزارت تعلیم نے پٹنہ میں NEET (UG) امتحان-2024 کے انعقاد میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں بہار پولس کے اکنامک آفنس یونٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ NEET UG امتحان 2024 معاملے میں قصوروار پائے جانے والے لوگوں اور تنظیم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے 18 جون کو سپریم کورٹ نے مرکز اور این ٹی اے سے کہا تھا کہ اگر NEET-UG، 2024 کے امتحان کے انعقاد میں کوئی لاپرواہی ہوئی ہے تو اس سے پوری طرح نمٹا جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں جس میں NEET-UG امتحان-2024 کے نتائج کو واپس لینے اور دوبارہ امتحان منعقد کرنے کی ہدایات کے علاوہ امتحان میں پیپر لیک ہونے اور بے ضابطگیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.