ETV Bharat / bharat

کانگریس اور سماجوادی نے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا: وزیراعظم مودی - Lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

وزیراعظم نریندر مودی نے ضلع علیگڑھ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے ہمیشہ مسلمانوں کی سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا اور جب میں پسماندہ مسلمانوں کی پریشانیوں کی بات کرتا ہوں تو ان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

PM MODI
کانگریس اور سماجوادی نے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا: وزیراعظم مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 8:10 PM IST

علی گڑھ: ضلع علیگڑھ کے نمائش گراؤنڈ میں آج دوپہر وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے علیگڑھ اور ہاتھرس سے بی جے پی امیدوار ستیش گوتم اور انوپ والمیکی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ کانگریس اور سماجوادی پارٹی پر جم کر نشانہ بنایا اور پسماندہ مسلمانوں کی پریشانیوں کا بھی ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی اور کانگریس پارٹی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اسی نمائش گراؤنڈ میں مجھے کئی بار علیگڑھ کی عوام نے ملنے کا موقع دیا ہے، میں پہلے بھی علیگڑھ آیا ہوں اور آخری مرتبہ جب میں علیگڑھ آیا تھا تو میں نے علیگڑھ کی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سماجوادی پارٹی اور گانگریس کی پریوار واد، کرپشن کی فیکٹری میں تالا لگا دیں، آپ نے ایسا مضبوط تالا لگایا کہ دونوں شہزادوں کو آج تک اس کی چابی نہیں مل رہی ہے۔

میں ایک بار پھر آپ سے اپیل کرنے آیا ہوں کہ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے 26 اپریل کو میرے چھوٹے بھائی ستیش گوتم کو اور تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو ہاتھرس سے میرے ساتھی انوپ والمیکی کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔ بھالے ہی آپ دونوں امیدواروں کو ووٹ دیتے ہوں گے لیکن جب آپ کمل کا بٹن دباتے ہیں تو آپ کا ووٹ سیدھا مودی کو مل جاتا ہے، میں علیگڑھ ووٹ مودی کے لیے مانگنے آیا ہوں۔

وزیراعظم نے ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس وقت گرمی بھی ہے، شادیاں بھی ہے اور فصل کاٹنے کا بھی وقت ہے لیکن آپ لوگ سارے کام چھوڑ کر صبح صبح ووٹ ضرور ڈالنا، جو بہت ضروری ہے کیونکہ ملک سے بڑا کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔

کانگریس پارٹی کا نام لیے بغیر نشانہ سادھتے ہوئے مودی نے مزید کہا کہ پہلے اکثر ملک کی سرحد پر گولیاں چلتی تھی، جس میں ہمارے جوان شہید ہوتے تھے اور ان کے جسم ترنگے میں ان کے گھر جاتے تھے جو آج بند ہو گیا ہے۔ پہلے اکثر دہشت گرد بم پھوڑتے رہتے تھے، سیریئل بلاسٹ ہوتے رہتے تھے، جس سے ملک کی عوام اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کہیں بھی کسی بھی لاوارث چیزوں کو نہ چھونے کے ٹیلی ویژن پر اشتہار چلتے رہتے تھے، کیونکہ ان لاوارث چیزوں کے اندر بم ہوتے تھے۔ جن سے سیریئل بلاسٹ ہوتے تھے جو اب سب بند ہو گئے ہیں۔ اسی لیے عوام محفوظ ہے اور یہ سب یوگی اور مودی کا ہی کمال ہے۔

جموں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے آرٹیکل 370 کے نام پر علیحدگی پسند لوگ شان سے جیتے تھے اور ہمارے جوانوں پر پتھر چلاتے تھے جس پر روک لگ گئی ہے۔ علیگڑھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے علیگڑھ میں بھی اکثر کرفیو لگتا رہتا تھا، اعتراف کے لوگ ٹیلی فون کرکے پوچھتے تھے کہ ماحول صحیح ہے یا نہیں، کرفیو تو نہیں لگا ہوا ہے میں آؤں یا نہیں۔

ریاست اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے مودی نے عوام سے کہا دنگے، قتل، پیسہ وصولی یہ سب سواجوادی حکومت کا ٹریڈ مارک ہی تھا۔ یہی ان کی پہچان تھی اور ان کی سیاست بھی اسی سے چلتی تھی۔ پہلے ہماری بہن بیٹیاں گھر سے نکل نہیں پاتی تھی اور اب یوگی حکومت میں کسی کی ہمت نہیں ہے جو شہریوں کا امن چین چھین لے۔

کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے ہمیشہ مسلمانوں کی سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا اور جب میں پسماندہ مسلمانوں کی پریشانیوں کی بات کرتا ہوں تو ان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ تین طلاق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں نا جانے کتنی بیٹیوں کی زندگی تباہ ہو گئی، مودی نے تین طلاق کے خلاف قانون بنا کر بیٹیوں کی زندگی کی حفاظت کی ہے۔

پہلے حج کوٹا ہونے کے سبب عازمین حج کو بہت زیادہ پریشانیاں ہوتی تھی اس میں بھی رشوت چلتی تھی جس کی وجہ سے سب کو حج پر جانے کا موقع نہیں ملتا تھا اس لئے مینے سعودی کے کراؤن پرنس سے اپیل کی جس کے نتیجہ میں ہمارے ملک کے مسلم بھائی اور بہن کے لئے نا صرف حج کا کوٹا بڑھایا گیا ہے بلکہ ویزا کے قواعد و ضوابط کو بھی آسان کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛

خواتین عازمین حج کے لئے حکومت نے ایک اہم اور بڑا فیصلہ لیا پہلے جو خواتین حج پر بنا محرم کے نہیں جا سکتی تھی انکو جانے کی اجازت دی اور مجھے ہزاروں ایسی بہنے مجھے دعا دیتی ہیں جن کا حج جانے کا سپنا پرا ہوا ہے۔ ایک بار پھر کانگریس اور سماج وادی پارٹی پر نشانہ سادھتے ہوئے مودی نے کہا کانگریس اور سماج وادی کرپشن سیاسی جماعتوں نے کبھی آپ کی پریشانیوں کو دور نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.