ETV Bharat / bharat

دہلی میں بچے چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، 8 بچے برآمد - DELHI CHILD STEALING GANG

دہلی میں بچے چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ سی بی آئی کے چھاپے میں 8 نوزائیدہ بچے برآمد ہوئے ہیں۔ وارڈ بوائے اور عملے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 11:39 AM IST

نئی دہلی: دہلی میں بچے چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔ سی بی آئی نے جمعہ کی رات دہلی کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے، جس میں گروہ کے کچھ ارکان پکڑے گئے۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گینگ کے کارندے نومولود بچوں کو چرا کر صرف 50 ہزار روپے میں فروخت کر دیتے تھے۔ سی بی آئی کے چھاپے میں 8 بچے برآمد ہوئے ہیں۔ ٹیم کے مطابق اس معاملے میں اسپتال کے وارڈ بوائے اور عملے کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انسانی اسمگلنگ کیس کی اطلاع ملنے پر سی بی آئی چھاپہ مارنے پہنچی تھی۔ اس دوران سی بی آئی کی ٹیم نے ایک گھر سے دو نوزائیدہ بچے برآمد کئے۔ ابتدائی تفتیش میں اسے نومولود بچوں کی خرید و فروخت کا معاملہ سمجھا جا رہا ہے۔ تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم بچوں کو بیچنے والی خاتون اور انہیں خریدنے والے شخص سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

یہ معاملہ دارالحکومت دہلی کے کیشو پورم تھانہ علاقے کا ہے جہاں انسانی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔

دارالحکومت دہلی میں انسانی اسمگلنگ جیسے معاملات ابھی بھی رکنے کے آثار نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔ سی بی آئی ٹیم کو ایسے ہی ایک سنسنی خیز معاملے کی اطلاع ملی تھی، جس کی بنیاد پر سی بی آئی ٹیم نے پولیس کے ساتھ کیشو پورم کی نارنگ کالونی میں چھاپہ مارا۔ اطلاع ملی کہ ایک خاتون گھر کے اندر بچوں کی خرید و فروخت کرتی ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر سی بی آئی کی ٹیم نے نارنگ کالونی کی گلی نمبر 9 میں چھاپہ مارا۔ گھر سے دو نومولود بچے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

معلومات کے مطابق، ملزم خاتون گزشتہ 10 ماہ سے کرائے پر نارنگ کالونی میں اس مکان میں رہ رہی تھی۔ مالک مکان اور اردگرد کے لوگوں کو کچھ پتہ نہیں تھا کہ اس گھر میں اتنا سنسنی خیز واقعہ کیسے پیش آیا۔ مالک مکان کا کہنا ہے کہ وہ ایسی کسی چیز سے لاعلم تھا۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو آس پاس کے لوگوں نے انہیں اطلاع دی اور جب وہ ان کے گھر پہنچے تو پولیس نے گھر کے اندر سے بچوں کو برآمد کیا۔ پولیس نے ملزم خاتون اور بچوں کو خریدنے کے لیے آنے والے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.