ETV Bharat / bharat

راجستھان کے باڑمیر میں بورویل میں گرنے سے چار سالہ معصوم بچے کی موت - RAJASTHAN BOREWELL ACCIDENT

باڑمیر میں ایک چار سالہ معصوم بچہ 160 فٹ گہرے بورویل میں گر گیا اور پانی ڈوبنے سے اس کی موت ہو گئی۔

بورویل میں گرنے سے بچے کی موت
بورویل میں گرنے سے بچے کی موت (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2024, 8:56 AM IST

باڑمیر: ضلع کے گڈاملانی سب ڈویژن علاقہ کے ارجن کی دھانی میں بدھ کی شام بورویل میں گرنے سے ایک چار سالہ معصوم بچے کی موت ہو گئی۔ تمام تر کوششوں کے باوجود ریسکیو ٹیمیں معصوم بچے کو نہ بچا سکیں۔ معصوم نریش کھیلتے ہوئے 160 فٹ گہرے بورویل میں گر گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موقعے پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر راجندر سنگھ چنداوت نے بتایا کہ بورویل میں گرے بچوں کو بچا کر باہر نکالا گیا، لیکن پانی میں ڈوبنے سے ان کی موت ہوگئی۔ فی الحال بچے کی لاش کو گڈاملانی اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔

واقعے کے بعد گاؤں والوں کی بڑی بھیڑ موقعے پر جمع ہوگئی۔ مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے مل کر تقریباً چھ گھنٹے تک بچے کو نکالنے کی کوشش کی۔ بورویل میں 100 فٹ کی گہرائی میں پھنسے بچے کو آخر کار باہر نکالا گیا لیکن تب تک اس کی موت ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس واقعے کے بعد خاندان کا رو رو کر برا حال ہے۔ معصوم بچے کی موت سے پورے گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔ اس دوران ضلع کلکٹر ٹینا دابی نے بتایا کہ واقعہ کے دوران کھیت میں ایک بورویل سے دوسرے بورویل میں موٹر شفٹنگ کی جارہی تھی، اسی دوران بچہ اس میں گر گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بورویل تقریباً 160 فٹ گہرا تھا۔ تاہم کافی دیر تک معصوم بچے کی سلامتی کے لیے دعائیں ہوتی رہیں۔ ریسکیو آپریشن چلانے کے باوجود بچے کی جان نہ بچائی جا سکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.