ETV Bharat / bharat

ناگا لینڈ کے آٹھ اضلاع میں چھ ماہ کے لیے افسپا کی توسیع - Centre Extends AFSPA In 8 Districts

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 3:09 PM IST

AFSPA Extended In 8 Districts of Nagaland مرکزی حکومت نے ناگالینڈ کے آٹھ اضلاع اور پانچ دیگر مقامات کے 21 تھانوں میں آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ، 1958 کو چھ ماہ کے لیے 30 ستمبر 2024 تک بڑھا دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اس بات کی جانکاری دی۔

Centre Extends AFSPA In 8 Districts of Nagaland

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ ناگالینڈ کے آٹھ اضلاع اور پانچ دیگر اضلاع کے 21 پولیس اسٹیشن میں آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ، 1958 کی توسیع کی ہے۔ ان اضلاع کو چھ ماہ کے لئے 'ہنگامہ خیز علاقے' قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے جانکاری دی کہ ناگالینڈ کے دیما پور، نیو لینڈ، چوموکیدیما، مون، کیفیرے، نوکَلک، پھیک اور پیرین اضلاع میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ کو مزید چھ ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ناگالینڈ کے پانچ اضلاع کے 21 پولیس اسٹیشنوں کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں افسپا ایکٹ کی توسیع کی گئی ہے۔ یہ علاقے زن ہیبوٹو اور موکوکچنگ اضلاع ہیں جن میں چھ پولیس اسٹیشن ہیں۔ کوہیما میں پانچ پولیس اسٹیشن، ووکھا میں تین تھانے، اور لانگلینگ ضلع میں یانگلوک پولیس اسٹیشن ہیں۔ حکومت نے ریاست میں حالات کو دیکھتے ہئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ یہاں پر کچھ عرصہ سے ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اس لئے مرجز کو یہ قدم اٹھانا پڑا جس کے تحت آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ سیکورٹی فورسز کو کسی شخص کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کرنے، بغیر وارنٹ کے احاطے میں داخل ہونے یا تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر کارروائیاں کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.