ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت کا ایودھیا میں این ایس جی کمانڈو سینٹر کھولنے کا منصوبہ - NSG in Ayodhya - NSG IN AYODHYA

نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ملک میں پانچ علاقائی مراکز ہیں۔ ان میں حیدرآباد، ممبئی، چنئی، کولکتہ، گاندھی نگر اور امرتسر شامل ہیں۔ سکیورٹی کے اس اہم یونٹ کا قیام 16 اکتوبر 1984 کو عمل میں آیا تھا۔

Central Government Plans to Open NSG Commando Center in Ayodhya
مرکزی حکومت کا ایودھیا میں این ایس جی کمانڈو سینٹر کھولنے کا منصوبہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 10:37 PM IST

لکھنؤ: مرکزی حکومت ایودھیا کی حفاظت کے لیے بڑا فیصلہ لینے جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ ایودھیا میں نیشنل سکیورٹی گارڈ سینٹر کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس سے پہلے ایودھیا میں سکیورٹی کے لیے یو پی ایس ایس ایف، اے ٹی ایس اور پی اے سی کی بٹالین تعینات ہیں۔

ذرائع کے مطابق رام مندر کی تعمیر کے بعد سے ہی ملک اور بیرون ملک سے رام بھکتوں کی بھیڑ بڑھنے اور وی وی آئی پی مومنٹ کی وجہ سے ریاست اور مرکزی حکومت ایودھیا کی سیکورٹی کو لے کر کافی زیادہ سنجیدہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی حفاظت کی ذمہ داری یوپی اسپیشل سیکیورٹی فورس (UPSSF) کو دی گئی، اس کے علاوہ یوپی اے ٹی ایس کی ایک یونٹ بھی یہاں تعینات کی گئی ہے۔

لیکن اب مرکزی حکومت نے یہاں این ایس جی سینٹر کھولنے کا پلان تیار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این ایس جی ہیڈکوارٹر کے کئی افسروں نے ایودھیا اور یہاں کے سکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کی ہے، جس میں ایودھیا شہر میں این ایس جی سینٹر کھولنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے فی الحال اس پر باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

ایودھیا میں این ایس جی سینٹر کے کھلنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر ایمرجنسی کی صورت میں کمانڈو فورس کی ضرورت پڑتی ہے تو این ایس جی ایودھیا سنٹر سے وارانسی، گورکھپور اور متھرا تک مختصر وقت میں پہنچ سکے گی۔ چونکہ ان مذہبی مقامات پر سال بھر عقیدت مندوں اور وی وی آئی پیز کی آمد و رفت بنی رہتی ہے، اس لیے یہ سکیورٹی کے نقطہ نظر سے ایک بڑا فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.