ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے سی اے اے نافذ کریں گے: امت شاہ - سی اے اے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے عوام پارٹی کو فتح دلائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2024 لوک سبھا انتخابات سے قبل شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 2:18 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سنیچر (10 فروری) کے روز کہا کہ دسمبر 2019 میں پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ شہریت ترمیمی ایکٹ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے اس کی اطلاع دی جائے گی۔ شاہ نے یہ بات یہاں قومی دارالحکومت میں ایک ٹی وی پروگرام میں کہی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سنیچر (10 فروری) کے روز دعویٰ کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 370 نشستیں حاصل ہوں گی اور اس کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو 400 سے زیادہ نشستیں ملیں گی اور لگاتار تیسری مرتبہ نریندر مودی کو وزیر اعظم منتخب کیا جائے گا۔

شاہ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر کوئی شک نہیں ہے اور یہاں تک کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ انہیں دوبارہ اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا۔ ہم نے آئین کی دفعہ 370 (جس نے سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا) کو منسوخ کر دیا ہے، اس لیے ہمیں یقین ہے کہ ملک کے لوگ بی جے پی کو 370 سیٹیوں پر جیت دلا کر اور این ڈی اے کو 400 سے زیادہ سیٹیں جیتا کر اپنا آشیرواد دیں گے۔

جینت چودھری کی قیادت والی راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی)، شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور کچھ دیگر علاقائی پارٹیوں کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزیر داخلہ نے حکمراں اتحاد میں مزید پارٹیوں کے شامل ہونے کا اشارہ دیا۔ اور کہا کہ بی جے پی 'خاندانی منصوبہ بندی پر یقین رکھتی ہے لیکن اسے سیاست میں نہیں اپناتی ہے۔'

جب ایس اے ڈی کے شمولیت کے امکان کے بارے میں دوبارہ پوچھا گیا تو شاہ نے کہا، 'بات چیت جاری ہے لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔' شاہ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات این ڈی اے اور اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کے درمیان نہیں ہوں گے بلکہ ترقی اور محض نعرے لگانے والوں کے درمیان ہوں گے۔

جب کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نہرو-گاندھی کے خاندان کو اس طرح کا سفر کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ ان کی پارٹی 1947 میں ملک کی تقسیم کی ذمہ دار تھی۔ ایودھیا میں رام مندر کے بارے میں شاہ نے کہا کہ پہلے خوشامد کی سیاست اور امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے رام مندر کی تعمیر نہیں ہونے دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.