ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل میں بھی بمراہ کی 'کلاس' جاری، گجرات کے خلاف 14 رنز کے عوض تین وکٹیں لی - stunning comeback of Bumrah in IPL

IPL 2024: ہندوستانی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے آئی پی ایل میں اپنی فارم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پوری خبر پڑھیں...

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 2:09 PM IST

Updated : Mar 25, 2024, 3:40 PM IST

Bumrah's 'class' continues in IPL too
Bumrah's 'class' continues in IPL too

احمد آباد: انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل 2024 کے پانچویں میچ میں گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو قریبی مقابلے میں چھ رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی شُبھمن گِل کی کپتانی میں گجرات نے جیت کے ساتھ اپنی شروعات کی ہے۔ گجرات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے جس کے جواب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم صرف 162 رنز بنا سکی۔

گجرات کو اس اسکور پر روکنے میں جسپریت بمراہ نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔ بمراہ نے ممبئی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ یہی نہیں، بمراہ نے اپنے اہم چار اوورز میں صرف 14 رنز دیے۔ یہ واضح ہے کہ آئی پی ایل جیسے تیز رفتار فارمیٹ میں بھی بمراہ کا رن ریٹ اور کلاس برقرار ہے۔ جب کہ آئی پی ایل جیسے فارمیٹ میں، اچھے۔ اچھے گیند بازوں کو پٹتے ہوئے دیکھا جاتا ہے، مگر بمراہ نے 3 کی اکانومی سے رنز دیئے۔

اس سے قبل، میچ کے آغاز میں کپتان ہاردک پانڈیا نے پہلا اوور بمراہ کے بجائے خود کرایا۔ جسپریت بمراہ چوتھے اوور میں گیند کرنے آئے جہاں انہوں نے پہلے ہی اوور میں ٹیم کو کامیابی دلائی۔ بمراہ نے اپنے خطرناک یارکر سے ساہا کی وکٹ کی گِلُیاں اڑادیں۔ اس کے بعد انہوں نے سائی سدرشن اور ڈیوڈ مِلر کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

بمراہ کی فارم ٹی 20 ورلڈ کپ جیسے فارمیٹ سے پہلے بھارت کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔ اس سے قبل انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار باؤلنگ کی اور ان کی اسی خطرناک باؤلنگ کے آگے انگلینڈ کی ٹیم نے گھٹنے ٹیک دیے تھے، ٹیسٹ کے ایک میچ میں بمراہ کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 25, 2024, 3:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.