ETV Bharat / bharat

مرکزی بجٹ: اقلیتی امور کی وزارت کے لیے مختص رقم میں 574 کروڑ روپے کا اضافہ - Union Budget 2024 - UNION BUDGET 2024

مودی حکومت کا پہلا مرکزی بجٹ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اس بجٹ پر حکمراں این ڈی اے اور اپوزیشن کے مختلف رہنماوں نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

Budget 2024-25:
Budget 2024-25: (Etv bharat)
author img

By PTI

Published : Jul 23, 2024, 8:56 PM IST

نئی دہلی: اقلیتی امور کی وزارت کے لیے بجٹ مختص 2023-24 میں 2,608.93 کروڑ روپے کے نظرثانی شدہ تخمینہ کے مقابلے میں 2024-25 کے لیے 574.31 کروڑ روپے بڑھ کر 3,183.24 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے 2024-25 کا بجٹ پیش کیا، جو ان کی مسلسل ساتواں بجٹ ہے، جس نے سابق وزیر اعظم مرار جی دیسائی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی تیسری مدت کے اقتدار کا پہلا بجٹ تھا۔

سنہ 24-2023 میں وزارت کے لیے مختص کردہ بجٹ 3,097.60 روپے تھا۔ تاہم سرکاری دستاویزات کے مطابق نظر ثانی شدہ تخمینہ 2,608.93 روپے تھا۔

اس سال اقلیتی امور کی وزارت کا بجٹ تخمینہ 3,183.24 روپے ہے۔

وزارت کے لیے مجوزہ مختص بجٹ میں سے 1,575.72 کروڑ روپے تعلیم کو بااختیار بنانے کے لیے ہیں۔ اقلیتوں کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ کے لیے 326.16 کروڑ روپے اور اقلیتوں کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لیے 1,145.38 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزارت کی بڑی اسکیموں/ پروجیکٹوں کے لیے کل 2,120.72 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جبکہ وزارت کے بڑے پروگراموں میں سے ایک 'پردھان منتری جن وکاس کاریاکرم' کے لیے اس بار 910.90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.