ETV Bharat / bharat

ملک میں بی جے پی کے ہاتھوں جمہوریت کا خاتمہ ہوگا: کھرگے - Lok Sabha Election 2024

ملک بھر میں اپوزیشن رہنما بی جے پی پر بدعنوان سیاست داں کو بچانے اور انہیں اپنی پارٹی میں پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ اور دعوی کرتے ہیں کہ بدعنوان سیاست داں بی جے پی میں شامل ہوتے ہی بدعنوانی سے پاک ہوجاتے ہیں۔

Mallikarjun Kharge
Mallikarjun Kharge
author img

By ANI

Published : Apr 15, 2024, 10:49 AM IST

ناگپور: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو ملک میں مزید انتخابات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ " بی جے پی جمہوریت کو ختم کر دے گی"۔ انہوں نے ووٹروں سے سوال کیا کہ کیا آپ آئین کو بچانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ملکارجن کھرگے نے کہا کہ اپوزیشن کے 23 لیڈر بدعنوان تھے۔ وہ ہمارے ساتھ تھے لیکن بی جے پی نے اب انہیں اپنی گود میں رکھا ہوا ہے۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ "23 اپوزیشن لیڈر اس وقت تک بدعنوان تھے جب تک وہ ہمارے ساتھ تھے، وزیراعظم مودی نے ان 23 لوگوں کو دھمکی دے کر اپنی پارٹی میں شامل کروالیا، جو بدعنوان اور چور تھے، جنہیں آپ چور کہتے تھے، آج آپ نے انہیں اپنی گود میں بٹھا رکھا ہے۔ آپ نے ایم ایل اے اور ایم پی کو لے لیا، اور یہاں تک کہ ہمارے وزیر اعلی کو بھی چرا لیا..."۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بڑی لانڈری ہے، مودی ایک ایک کرکے کرپٹ لیڈروں کو دے رہے ہیں، امیت شاہ انہیں لانڈری میں ڈالتے ہیں اور گڈکری انہیں باہر لے جاتے ہیں، جب وہ اپنی پارٹی کی لانڈری میں دھو کر باہر آتے ہیں تو صاف ہو جاتے ہیں۔ آپ نے ایم ایل اے اور ایم پی کو لے لیا، اور ہمارے وزیر اعلیٰ کو بھی چرایا۔ آپ ایسی باتیں کرتے ہیں اور کرپشن کرتے ہیں"۔

نئی پارلیمنٹ کا سنگ بنیاد کیسے رکھا گیا اس پر انہوں نے مرکز پر مزید نکتہ چینی کی اور کہا کہ "آپ نے ایک نئی پارلیمنٹ بنائی۔ آپ نے اس وقت کے صدر رام ناتھ کووند کو اس کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے کیوں نہیں دعوت دی؟ شیڈول ٹرائب کمیونٹی سے ہمارے صدر مرموجی کو رام مندر کے افتتاح کے لئے کیوں مدعو نہیں کیا گیا تھا؟۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی، بے روزگاری بی جے پی کے منشور سے غائب: راہل

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے۔ انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے، 19 اپریل سے شروع ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.