ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر: بی جے پی رکن اسمبلی کی شنڈے گروپ کے رہنما پر فائرنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 6:55 AM IST

Updated : Feb 3, 2024, 7:19 AM IST

BJP MLA open fire in Ulhasnagar Mumbai ریاست مہاراشٹر کے ایک علاقے میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں بی جے پی رکن اسمبلی نے شیو سینا شندے گروپ کے رہنما پر فائرنگ کی۔

Firing takes place at Ulhasnagar
Firing takes place at Ulhasnagar

تھانے: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی گنپت گایکواڑ نے مبینہ طور پر شیو سینا (ایکناتھ شندے) کے گروپ کے رہنما مہیش گائیکواڑ پر گولی چلا دی۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ جمعہ کی رات الہاس نگر کے ہل لائن پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ مہیش گائیکواڑ اور ان کے ایک حامی کو پانچ گولیاں لگیں۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کو ہل لائن پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر انیل جگتاپ کے ہال میں بی جے پی رکن اسمبلی گنپت گائیکواڑ اور سٹی چیف مہیش گائیکواڑ کے درمیان بات چیت ہو رہی تھی کہ اسی دوران بی جے پی رکن اسمبلی گنپت گایکواڑ کے حامیوں نے جھڑپ کی اور مہیش گائیکواڑ پر گولی چلا دی۔ شیو سینا کے رکن اسمبلی مہیش گائیکواڑ اس واقعے میں بری طرح زخمی ہوئے ہیں اور ان کا تھانے کے جوپیٹر اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

ڈی سی پی سدھاکر پاٹھارے نے کہا کہ "مہیش گائیکواڑ اور گنپت گائیکواڑ کے درمیان کسی بات پر اختلاف ہوا، اور وہ شکایت کرنے پولیس اسٹیشن آئے تھے کہ اسی دوران گنپت گائیکواڑ نے مہیش گائیکواڑ اور ان کے حامیوں پر گولی چلا دی۔ اس میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔"

  • v

دریں اثناء شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے رہنما آنند دوبے نے '3 انجن والی حکومت' پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ "یہ فائرنگ پولیس اسٹیشن کے اندر ہوئی ہے۔ گولی چلانے والا بی جے پی کا رکن اسمبلی گنپت گائیکواڑ تھا، اور جس پر فائرنگ کی گئی وہ شیو سینا شندے گروپ کا رہنما مہیش گائیکواڈ تھا، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک رکن اسمبلی جس کو لاکھوں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے وہ لوگوں کو گولی مار رہا ہے، 3 انجن والی حکومت میں دو پارٹیوں کے لیڈر آپس میں لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔

مزید پڑھیں: ممبئی جے پور ایکسپریس ٹرین میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے بی جے پی رہنما و شیو سینا رہنما دونوں کلیان مشرقی قانون ساز اسمبلی کی امیدواری کو لے کر رسہ کشی میں ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے اور فائرنگ کا یہ واقعہ دونوں کے درمیان دشمنی کی وجہ سے پیش آنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2024, 7:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.