ETV Bharat / bharat

گیا: عید کی مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ شروع - Eid greetings started - EID GREETINGS STARTED

رمضان کے روزے ختم ہوتے ہی چاروں طرف عید کی مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ذاتی واٹس ایپ پر میسج ، فوٹو اور دیگر طرح سے مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔ چونکہ الیکشن کا موسم ہے، اس وجہ سے سیاسی جماعتوں کے رہنما اس پر خوب توجہ دے رہے ہیں۔

Eid Greetings Started
Eid Greetings Started
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 11, 2024, 7:22 AM IST

Updated : Apr 11, 2024, 7:58 AM IST

گیا: رمضان المبارک 2024 مکمل ہونے کے بعد آج ملک بھر میں عید سعید کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز تیس کی رویت سے شوال کا چاند نظر آتے ہی سوشل ذرائع پر مبارک باد دینے کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ آج بھی جاری ہے اور اس میں خاص بات یہ ہے کہ اس بار پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے عید کی مبارک باد پیش کرنے کی ہوڑ لگی ہے۔

رہنماؤں کی طرف سے واٹس ایپ پر پیغامات ارسال کئے جا رہے ہیں۔ گیا پارلیمانی حلقہ کے انڈیا اتحاد اور این ڈی اے اتحاد کے رہنماؤں کے علاوہ ان رہنماؤں کی طرف سے بھی عید کی مبارکباد پیش کی گئی جو انتخابی میدان میں آزاد امیدوار کے طور پر اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کی طرف سے بھی لوگوں کو عید کی مبارکباد کا پیغام بھیجا جا رہا ہے۔ آج ہی سابق وزیر اعلی جیتن مانجھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ گیا کے گرووا میں انتخابی جلسے میں شامل ہوئے تھے۔ چاند کی اطلاع ملتے ہی انکی طرف اور انکے مسلم رہنماؤں کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئیں۔

اس بار پارلیمانی حلقے سے مانجھی این ڈی اے کے امیدوار ہیں۔ جبکہ انڈیا اتحاد کے امیدوار سابق ریاستی وزیر کمار سروجیت ہیں۔ ان کی طرف سے بھی مبارکباد پیش کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ کانگریس کے رہنما عمیر احمد خان گیا کے سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو، میر گنیش پاسوان، آر جے ڈی کے سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر سریندر پرساد یادو، بی جے پی کے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر ڈاکٹر پریم کمار، آر جے ڈی کے رہنما عزیر احمد خان نے بھی مبارکباد پیش کیں اور کہا ہے کہ عید کی خوشیاں دو بالا ہوں اور آپسی بھائی چارے کے ساتھ تہوار منائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 11, 2024, 7:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.