ETV Bharat / bharat

کیا مودی کے ساتھ ہی رہیں گے نتیش؟ آج دہلی آرہے ہیں پلٹو رام - ALL EYES ON NITISH - ALL EYES ON NITISH

لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے اعلان کے بعد آج دہلی میں این ڈی اے کی میٹنگ ہو رہی ہے۔ جس میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار بھی شرکت کریں گے۔ اگرچہ سیاسی حلقوں میں یہ چرچا ہے کہ انڈیا الائنس کے رہنما ان سے رابطے میں ہیں لیکن تمام قیاس آرائیوں کے درمیان وزیر اعلیٰ آج دہلی جائیں گے۔

Bihar CM Nitish Kumar in Delhi to attend NDA meeting
کیا مودی کے ساتھ ہی رہیں گے نتیش؟آج دہلی آرہے ہیں پلٹو رام (تصویر: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 9:37 AM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار آج دہلی میں این ڈی اے کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ این ڈی اے کی میٹنگ شام 4:30 بجے بلائی گئی ہے، جس میں این ڈی اے کی میں شامل تمام جماعتوں کے لیڈر شریک ہوں گے۔ یہ میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوگی۔ وزیراعظم نے منگل کو نتیش سے فون پر بات کی ہے۔

  • نئی حکومت بنانے کی کوششیں شروع:

سب کی نظریں نئی ​​حکومت کی تشکیل کے لیے جاری کوششوں پر لگی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے دہلی میں آج سے ہلچل بڑھے گی، کیونکہ انڈیا الائنس کی جانب سے بھی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اس بار بی جے پی کو مکمل اکثریت نہیں ملی ہے۔ اس لیے بی جے پی کو اتحادیوں کا سہارا لینا پڑے گا۔ بہار کی 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے این ڈی اے نے 30 سیٹیں جیتی ہیں۔ 2019 کے مقابلے میں 9 سیٹوں کا نقصان ہوا ہے۔

  • سیاست کے مرکز میں نتیش:

جے ڈی یو کے صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک بار پھر سینٹر پوائنٹ میں ہیں۔ ایل جے پی آر کے صدر چراغ پاسوان کو 5 میں سے 5 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ چراغ پاسوان کا اسٹرائیک ریٹ بہترین رہا ہے۔ دوسری طرف، مالے نے بھی لوک سبھا کی تین میں سے دو سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس بار 5 خواتین نے بھی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جھارکھنڈ کی علیحدگی کے بعد خواتین کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہوگی۔ 4 جون کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری کے ساتھ پارٹی لیڈروں سے بھی بات کی تھی۔

  • کیا نتیش انڈیا الائنس کے ساتھ رابطے میں ہیں؟:

منگل کو جیسے ہی نتائج سامنے آئے، سیاسی حلقوں میں یہ چرچا شروع ہو گئی کہ انڈیا الائنس کے رہنماؤں نے نتیش کمار سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی کے قریبی لوگوں نے انہیں فون کیا تھا۔ یہ بحث بھی شروع ہوئی کہ انڈیا اتحاد نتیش کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ بھی پیش کر سکتا ہے۔ تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.