ETV Bharat / bharat

دہلی میں کانگریس کو بڑا جھٹکا، نصیب سنگھ اور نیرج بَسویا نے پارٹی سے استعفیٰ دیا - Lok Sabha election 2024

دہلی میں لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ سے پہلے کانگریس لیڈروں کی ناراضگی کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ تازہ ترین معاملے میں، کانگریس کے سابق ایم ایل اے نیرج بَسُویا اور نصیب سنگھ نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجہ لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کو بتایا ہے۔

دہلی میں کانگریس کو بڑا جھٹکا
دہلی میں کانگریس کو بڑا جھٹکا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 3:05 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس کو دہلی میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی کی دو لوک سبھا سیٹوں کے سپروائزر نیرج بَسُویا اور نصیب سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کو لکھے گئے الگ الگ خطوط میں، دونوں لیڈروں نے پارٹی چھوڑنے کے لیے بنیادی طور پر کانگریس-آپ اتحاد کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

مغربی دہلی کی پارلیمانی سیٹ سے سابق ایم ایل اے اور پارٹی کے سپروائزر نیرج بسویا نے لکہا، "میں دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ پارٹی کے اتحاد سے پریشان ہوکر آپ کو یہ خط بھیج رہا ہوں۔ میں بہت عاجزی کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ یہ اتحاد دہلی عاپ کارکنان کے لیے روز کسی نہ کسی وجہ شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ پارٹی کے ایک باوقار رہنما کے طور پر میں اب پارٹی سے وابستہ نہیں رہ سکتا۔

بسویا نے خط میں کہا، "میں پارٹی کے تمام عہدوں اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں سونیا گاندھی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے گزشتہ 30 سالوں میں تمام مواقع فراہم کیے"۔ شمال مغربی دہلی کے سابق ایم ایل اے اور پارٹی کے سپروائزر نصیب سنگھ نے دیویندر یادو کی دہلی کانگریس کے سربراہ کے طور پر تقرری پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

پارٹی سے یہ دونوں استعفے ایسے وقت میں آئے ہیں جب کانگریس کے سینئر لیڈر اروند سنگھ لولی نے مرکزی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے دہلی یونٹ کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دہلی میں 25 مئی کو لوک سبھا کے انتخابات ہونے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.