ETV Bharat / bharat

بھارت جوڑو نیائے یاترا: راہل گاندھی دھولے میں خواتین کے حقوق کانفرنس سے خطاب کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 12:06 PM IST

Bharat Jodo Nyay Yatra: راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج مہاراشٹر میں دوسرا دن ہے۔ اس موقع پر راہل گاندھی مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے، جہاں آج دوپہر دھولے میں خواتین کے حقوق کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Bharat Jodo Nyay Yatra
بھارت جوڑو نیائے یاترا: راہل گاندھی دھولے میں خواتین کے حقوق کانفرنس سے خطاب کریں گے

دھولے: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج دھولے پہنچے گی۔ ان کی موجودگی میں دھولے میں روڈ شو، کئی ساری میٹنگ اور خواتین کے حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ دھولے شہر راہل گاندھی کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر اور ایم ایل اے کنال پاٹل، کانگریس کے عہدیداروں اور مہاویکاس اگھاڑی کے قائدین نے نیائے یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

غور طلب ہو کہ اس دوران اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرشی کیش ریڈی نے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا۔ راہل گاندھی صبح دھولے پہنچیں گے اور اس کے بعد ان کا پروگرام شروع ہوگا۔ وہ دوپہر 12 بجے دھولے میں سورت بائی پاس کے قریب منعقدہ خواتین کے حقوق کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وہیں ریاست کے ساتھ ساتھ دہلی کے سینئر لیڈر بھی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ان میں کانگریس کے سابق مرکزی وزیر جیے رام رمیش، کانگریس کے مہاراشٹر انچارج رمیش چننیتھلا، کانگریس کے ریاستی صدر ایم ایل اے نانا پٹولے، قانون ساز اسمبلی کے رہنما بالاصاحب تھوراٹ، قائد حزب اختلاف وجے ودیٹیوار، سابق وزیر ستیج پاٹل، سابق وزیر یشومتی اور دیگر شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛

قابل ذکر ہو کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا کے موقع پر راہل گاندھی کی موجودگی میں آج دوپہر دھولے میں خواتین کے حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خواتین کے حقوق کانفرنس میں تقریباً پندرہ ہزار خواتین شرکت کریں گی۔ گزشتہ پانچ دنوں سے مہاراشٹرا مہیلا کانگریس لیڈر پرتیبھا شندے اور اشونی کنال پاٹل مہیلا پریشد کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.