ETV Bharat / bharat

آسام میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے بینرز کی توڑ پھوڑ - کانگریس رہنما بھرت نارہ

Bharat Jodo Nyay Yatra in Assam آسام کے شمالی لکھیم پور کے ایک علاقے میں کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے بینرز اور پوسٹرز کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ یہ یاترا آج اسی علاقے سے گذرنے والی ہے۔

Bharat Jodo Nyay Yatra in Assam
Bharat Jodo Nyay Yatra in Assam
author img

By PTI

Published : Jan 20, 2024, 12:26 PM IST

لکھیم پور(آسام): کانگریس نے الزام لگایا کہ آسام کے شمالی لکھیم پور شہر میں 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کا خیر مقدم کرنے والے بینرز اور پوسٹرز کے ساتھ توڑ پھوڑ کی ہے۔ اس علاقے سے آج بھارت جوڑو نیائے یاترا گذرے گی۔ راہل گاندھی کی قیادت میں یہ یاترا ریاست میں اپنے تیسرے دن کے سفر پر ہے اور ہیڈکوارٹر ٹاؤن شمالی لکھیم پور سمیت لکھیم پور ضلع کے کئی علاقوں سے یہ یاترا گزرے گی۔ جبکہ دن کے آخری حصہ میں یہ یاترا اروناچل پردیش میں داخل ہوگی۔ آسام پردیش کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کے رہنما بھرت نارہ نے الزام لگایا کہ شمالی لکھیم پور قصبے کے علاقے میں زیادہ تر بینرز، پوسٹرز اور ہورڈنگز کو جمعہ کی رات کو نقصان پہنچایا گیا۔

سابق وزیر اور نوبوچا حلقہ سے رکن اسمبلی بھرت نارہ نے کہا کہ "یاترا کی کامیابی سے گھبرا کر شرپسندوں نے تمام ہورڈنگز اور پوسٹرز کو اکھاڑ پھینکا ہے، آسام کی سیاسی تاریخ میں کبھی ہم نے حریف سیاسی پارٹیوں کو دوسری پارٹیوں کے بینرز اور پوسٹروں کو نقصان پہنچاتے ہوئے نہیں دیکھا"۔

نارہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی زیرقیادت ریاستی حکومت یاترا کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، جس میں لوگوں کو اس میں شرکت سے روکنے کی کوشش بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ کشتیوں کی بیٹریاں ہٹا دی گئی ہیں۔ ایندھن کے ڈپو خشک ہو گئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ اپنی گاڑیوں کے ساتھ نہ آ سکیں لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ یاترا کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا"۔

کانگریس پارٹی نے شرپسندوں کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں مبینہ طور پر رات کے وقت شمالی لکھیم پور قصبے میں کانگریس لیڈروں کی تصاویر والے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں۔ ویڈیو کی سچائی کی پی ٹی آئی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جمعہ کو ماجولی میں ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی کی جنوب سے شمال تک کی پہلی بھارت جوڑو یاترا کو بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں سے گزرتے ہوئے اتنے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا کہ آسام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت جوڑو نیائے یاترا آسام میں داخل

جے رام رمیش نے مزید کہا کہ ''ہمیں ایف آئی آر اور قید کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ لوگوں کو یاترا میں شامل ہونے سے روکا جا رہا ہے"۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں پہلی بھارت جوڑو یاترا 2022-23 میں کنیا کماری سے کشمیر تک کا سفر کیا گیا تھا۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا 67 دنوں میں 6,713 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ جو 15 ریاستوں کے 110 اضلاع سے گزرے گی۔ یہ 25 جنوری تک آسام سے ہوتے ہوئے 17 اضلاع میں کل 833 کلومیٹر کا سفر کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.