بنگلورو: ایک آٹورکشا ڈرائیور کو ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں، پولیس نے جمعہ کو کہا کہ خاتون نے اولا سواری کی بکنگ منسوخ کر دی، اس سے ناراض ہو کر آٹورکشا ڈرائیور نے خاتون پر حملہ کر دیا۔
The Auto Driver has been apprehended by Magadi Road Police.Action is being initiated for the offence committed as per law. pic.twitter.com/YpHgql69Xf
— DCP West Bengaluru (@DCPWestBCP) September 5, 2024
یہ واقعہ ماگڈی روڈ تھانہ علاقہ میں 2 ستمبر کو پیش آیا ہے۔ ملزم کی شناخت متھوراج کے طور پر کی گئی ہے، اور اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بنگلورو ویسٹ ڈویژن کے ڈی سی پی نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ آٹو ڈرائیور کو ماگڈی روڈ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون نے اولا آٹو کو پیک آور (مصروف ترین اوقات) کے دوران بک کیا تھا۔ آٹو وقت پر نہ پہنچنے پر اس نے ایک اور آٹو بک کر لیا اور اپنی پچھلی بکنگ کو منسوخ کر دیا۔ سواری منسوخ کرنے پر خاتون سے ناراض متھوراج نے اس آٹو کا پیچھا کیا جس میں عورت سفر کر رہی تھی اور جب آٹو رکا تو اس نے خاتون کے ساتھ مارپیٹ کی اور اس کے خلاف بدزبانی کی۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے واقعے کی ویڈیو اپنے 'ایکس' ہینڈل پر شیئر کی اور سٹی پولیس کو ٹیگ کیا، جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ملزم ایک خاتون سے بحث کرتا نظر آرہا ہے، جو بار بار پوچھ رہی ہے کہ اس نے اسے تھپڑ کیوں مارا۔ ساتھ ہی خاتون نے کہا کہ کل مجھے شدید ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا اور آپ کے آٹو ڈرائیور نے بنگلور میں ایک عام سواری کو منسوخ کرنے کے بعد مجھ پر حملہ کیا۔
خاتون نے ایکس پر شکایت کی:
رپورٹ کرنے کے باوجود، آپ کی کسٹمر سپورٹ ٹیم غیر جوابدہ رہی۔ فوری کارروائی کی ضرورت ہے! @Olacabs @ola_supports @BlrCityPolice۔ اس کے بعد پولس نے تفتیش شروع کی اور ملزم آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جس سے فی الحال پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے خاتون کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور اس کا بیان ریکارڈ کرانے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: