ETV Bharat / bharat

آسام کانگریس کے سربراہ بھوپین بورا بھی ایک دن بی جے پی میں شامل ہوں گے: ہمانتا بسوا سرما - Himanta Sarma on Bhupen Borah

Assam CM on Congress: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ایک پروگرام کے دوران بی جے پی کی جیت کی امید ظاہر کی۔ اس دوران انہوں نے کانگریس قائدین کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بھی پیش گوئی کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 12:39 PM IST

گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کی زبردست جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ سرما نے اتوار کو کہا کہ، 'اس بار بی جے پی لاکھوں ووٹوں کے فرق سے جیتے گی۔' انتخابات سے پہلے ہی پراعتماد ڈاکٹر سرما نے یہ بھی پیش گوئی کر دی ہے کہ بی جے پی اور اتحاد کے امیدوار کون سی سیٹ کس مارجن سے جیتیں گے۔

وزیر اعلی سرما نے کہا، 'ہم جورہاٹ میں 2.5 لاکھ ووٹوں سے جیتیں گے۔ بارپیٹا میں 2.5 سے 3 لاکھ کے فرق سے، کوکراجھار میں 2.5 لاکھ، ڈبروگڑھ میں 3 لاکھ، گوہاٹی میں 5.5 لاکھ ووٹوں کے فرق سے اور لکھیم پور میں 3 لاکھ ووٹوں سے جیتیں گے۔ انہوں نے اپنی پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے لیے بھاری فتح کی پیش گوئی کی۔ سرما نے ناگون سے بی جے پی امیدوار کے 52,000-70,000 ووٹوں کے فرق سے جیتنے کا بھی اعلان کیا۔

کانگریس رکن اسمبلی بھرت نارا کا اے پی سی سی میڈیا سیل صدر کا عہدہ چھوڑنے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر وہ پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہیں تو وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوا پارٹی میں سب کا استقبال ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، 'میں جانتا ہوں کہ بھوپین بورا بھی (بی جے پی) میں شامل ہوں گے، چاہے اس میں وقت لگے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ان کی شرکت یقینی ہے۔ جبکہ انڈیا اتحاد کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ اتحاد چاند اور سورج میں ہو سکتا ہے جو ہم نہیں دیکھ سکتے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ تبصرہ مخصوص طنزیہ انداز میں کیا۔

دریں اثنا، وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 26 مارچ سے شروع ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 26 مارچ کو لکھیم پور اور ڈبرو گڑھ میں کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سونیت پور، کازی رنگا اور جورہاٹ میں 27 مارچ کو کاغذات نامزدگی داخل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.