ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش کے دھار میں کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم - ASI ends survey at Bhojshala in MP

مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں واقع کمال مولا مسجد کیمپلس کا اے ایس آئی کی طرف سے ایک سروے جو اسی سال بائیس مارچ کو شروع ہوا تھا، منگل کو ختم ہوگیا۔ اے ایس آئی نے مزید آٹھ ہفتوں کا وقت مانگا ہے جس کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے۔ اب اگلی سنوائی انتیس اپریل کو ہے۔

author img

By ANI

Published : Apr 24, 2024, 11:15 AM IST

Updated : Apr 24, 2024, 11:52 AM IST

مدھیہ پردیش کے بھوج شالہ میں سروے
مدھیہ پردیش کے بھوج شالہ میں سروے

دھار: مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں واقع کمال مولا مسجد کا آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی جانب سے ایک جاری سروے منگل کے روز ختم ہوگیا۔ یہ سروے اسی سال بائیس مارچ کو شروع ہوا تھا۔ اے ایس آئی کو انتیس اپریل کو اندور ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرنا ہے۔ لیکن اے ایس آئی نے سروے کے لیے مزید 8 ہفتے کا وقت مانگتے ہوئے ایک درخواست جمع کرائی ہے۔

منگل کے دن، اے ایس آئی کی ٹیم 21 ارکان اور 32 مزدوروں کے ساتھ صبح بھوج شالہ پہنچی۔ اے ایس آئی ٹیم کے ساتھ ہندو کی طرف سے گوپال شرما و آشیش گوئل اور مسلم طرف سے عبدالصمد خان کمپلیکس پہنچے۔ سنہ 2003 میں ایک انتظام کے مطابق، ہندو ہر منگل کے روز طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کمپلیکس میں پوجا کرتے ہیں جبکہ مسلمان ہر ایک جمعہ کو دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک نماز ادا کرتے ہیں۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، اے ایس آئی نے 22 مارچ کو کمال مولا مسجد کمپلیکس میں آثار قدیمہ کا سروے شروع کیا۔ ہندوؤں کے لیے، بھوج شالا کمپلیکس، سرسوتی کے لیے وقف ایک مندر ہے، جب کہ مسلمانوں کے لیے، یہ کمال مولا مسجد کی جگہ ہے۔

یکم اپریل کو سپریم کورٹ نے 11 مارچ کے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا جس میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ دھار ضلع میں بھوج شالا مندر اور کمل مولا مسجد کمپلیکس کا چھ ہفتوں کے اندر سروے کرے۔ گزشتہ ماہ، اپیل کنندگان نے معاملے کی فوری سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے "مسئلہ کی حساسیت کے پیش نظر" کہا تھا کہ "اس سروے سے عبادت گاہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور مذہبی جذبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کو ایک ماہر کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی تھی جو جدید ترین طریقوں اور تکنیکوں کو اپناتے ہوئے سائنسی تحقیقات، سروے اور کھدائی کو مکمل کرے اور رپورٹ پیش کرے۔ اب چونکہ چھ ہفتوں کا وقت مکمل ہو گیا ہے لہٰذا اے ایس آئی 29 اپریل کو کورٹ میں اگلی سنوائی میں اپنی بات رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 24, 2024, 11:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.