ETV Bharat / bharat

اسدالدین اویسی نے بی جے پی کی امیدوار مادھوی لتا کے اقدام پر سخت ردعمل ظاہر کیا - Owaisi reacts on BJP candidate

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 12:44 PM IST

اسدالدین اویسی نے بی جے پی کی امیدوار مادھوی لتا کے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کیا ہے جو انہوں نے رام نومی کے موقع پرشہر حیدرآباد کی ایک مسجد کے سامنے کیا تھا۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں بی جے پی اور آر ایس ایس کی ذہنیت بتاتی ہیں کہ وہ لوگ کس حد تک گر سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لوگ اس طرح کے لوگوں سے محتاط رہیں جو لوگ حیدرآباد کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔

OWAISI REACTS ON BJP CANDIDATE
OWAISI REACTS ON BJP CANDIDATE

OWAISI REACTS ON BJP CANDIDATE

حیدرآباد: بی جے پی حیدرآباد کی امیدوار مادھوی لتا نے رام نومی کے جلوس میں مسجد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہاتھوں سے تیرکمان کا اشارہ کیا تھا-

بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد کی بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کی جانب سے کی گئی حرکت پر رد عمل ظاہرکیا ہے۔

واضح رہے کہ رام نومی جلوس کے موقع پر مادھوی لتا نے مسجد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہاتھوں سے تیرکمان کا اشارہ کیا تھا۔ صدر مجلس نے کہا کہ بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کیلئے اس طرح کی حرکتیں کررہی ہیں اورتلنگانہ و حیدرآباد کے امن کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسد الدین اویسی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رام نومی جلوس کے دوران اشتعال انگیز تقریریں مسلم لڑکیوں کو حجاب نکالنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ بی جے پی اور اار ایس ایس اپنی انہیں گندی سیاست کے چلتے حیدرآباد اور ریاست تلنگانہ کا ماحول خراب کر رہی ہے۔ اسد الدین اویسی نے بغیر نام لئے مزید کہا کہ اس جگہ کوئی اور فرقہ کا بندہ ایسی گری ہوئی حرکت کرتا ہو ہنگامہ کھڑا ہو جاتا۔ آخر بی جے پی چاہتی کیا ہے۔

اویسی نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی جا رہی ہے، مساجد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے- الیکشن کمیشن خاموش ہے۔ مسجد کے سامنے ایسی حرکت نازیبا ہے- جس سے حیدرآباد کا امن خراب ہونے کے امکانات ہیں۔ مگر اطھی بات یہ ہے کہ عوام خود اپنی آنکھوں سے بی جے پی کا اصلی اور گھناؤنا چہرہ دیکھ رہی ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس اقتدار کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ مگر عوام عقلمند ہے اور وہ تلنگانہ یا حیدرآباد کا ماحول بگاڑنے کے لئے کسی بھی قیمت پر ایسے لوگوں کو جیت سے دور رکھے گی۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ بھارت میں سب سے زیادہ جی ڈی پی یہاں کا ہے۔ اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ ہیاں پر لوگ کھلی ذہنیت کے ہیں اور ملک و ریاست کی ترقی کے لئے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں جو بی جے پی کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.