ETV Bharat / bharat

کیجریوال ای ڈی کے سمن کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع، سماعت آج

قومی دار الحکومت دہلی کے وزیراعلی و عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے دہلی شراب پالیسی معاملے میں 9 مرتبہ سمن بھیجا گیا۔

Arvind Kejriwal
Arvind Kejriwal
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 20, 2024, 6:34 AM IST

Updated : Mar 20, 2024, 6:44 AM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شراب پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے انہیں جاری کردہ تمام نو سمن کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

جسٹس سریش کمار کیت اور جسٹس موج جین کی بنچ 20 مارچ کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال منی لانڈرنگ کیس میں بار بار سمن جاری کرنے پر پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ اس معاملے میں وہ ہفتہ کو دہلی کی ایک عدالت میں پیش ہوئے، جہاں سے انہیں مشروط ضمانت مل گئی تھی۔

راؤس ایونیو میں واقع ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ (اے سی ایم ایم) دویا ملہوترا کی عدالت نے متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسٹر کیجریوال کو 15000 روپے کے ضمانتی مچلکے یا اتنے ہی روپئے کی ضمانتی رقم جمع کرانے کی شرط پر ضمانت کی عرضی منظور کی تھی۔ اس سے پہلے 17 فروری کو کیجریوال ورچوئل طریقے سے اے سی ایم ایم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ دہلی کے وزیراعلی و عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے دہلی شراب پالیسی معاملے میں 9 مرتبہ سمن بھیجا گیا۔ تاہم وہ کسی بھی سمن پر حاضر نہیں ہوئے۔ اس معاملے میں ای ڈی نے دہلی کی ایک عدالت میں کیجروال کے خلاف شکایت بھی درج کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اروند کجریوال کو ای ڈی کا نواں سمن

ای ڈی کی جانب سے بار بار سمن بھیجے جانے پر عام آدمی پارٹی کے رہنماوں نے بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ دہلی کی وزیر آتشی نے کہا کہ مودی حکومت اپوزیشن رہنماوں کو پریشان کرنے کے لئے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے۔

یو این آئی مشمولات

Last Updated : Mar 20, 2024, 6:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.