ETV Bharat / bharat

الیکٹورل بانڈ گھوٹالے سے توجہ ہٹانے کے لیے کیجریوال کی گرفتاری: کیرالہ وزیراعلیٰ - Kerala CM on Kejriwal Arrest - KERALA CM ON KEJRIWAL ARREST

Vijayan on Electoral Bond Scam کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین کے مطابق الیکٹورل بانڈ گھوٹالے سے توجہ ہٹانے کے لیے مرکزی حکومت نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا ہے۔ سی اے اے مخالف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے آر ایس ایس کو بھی نشانہ بنایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Mar 25, 2024, 8:26 AM IST

Updated : Mar 25, 2024, 12:37 PM IST

وجین کننور: کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے اتوار کو کہا کہ انتخابی بانڈ گھوٹالہ بھارت میں اب تک کی سب سے بڑی بدعنوانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے اس سے توجہ ہٹانے کے لئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا ہے۔

متنازعہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف سی پی آئی (ایم) کے ذریعہ یہاں منعقد کی گئی مسلسل تیسری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، وجین نے الزام لگایا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت اور سنگھ پریوار ملک میں قانون کی حکمرانی کو بہت کم اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سنگھ پریوار آئینی اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ملک کی عدلیہ کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔

وجین نے کہا کہ، "مرکزی حکومت، بی جے پی، سنگھ پریوار، سبھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ انتخابی بانڈ گھوٹالہ پر سپریم کورٹ کا حکم ان کے لیے نقصان دہ تھا، وہ اس موضوع سے توجہ ہٹانا چاہتے تھے اور اس کے لیے انھوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کیا، "

کیرالہ کے وزیر اعلی نے کہا کہ جب انتخابی بانڈز کا خیال آیا تو سی پی آئی (ایم) نے اس کی مخالفت کی کیونکہ یہ بدعنوانی کا آلہ ہے اور اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "انتخابی بانڈز گھوٹالہ بھارت میں اب تک کی سب سے بڑی بدعنوانی ہے۔ انہیں اس طرح کی صریح بدعنوانی میں ملوث ہونے کی ہمت کیسے ہوئی؟ انہوں نے (بی جے پی) سوچا کہ ان سے کبھی پوچھ تاچھ نہیں کی جائے گی،"

وجین نے کہا کہ کیجریوال کی گرفتاری کے ساتھ سنگھ پریوار یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ ملک کے قانون سے بالاتر ہیں اور اپنے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے کچھ بھی کریں گے۔

2019 کے سی اے اے مخالف مظاہروں اور اس کے بعد دہلی میں ہونے والے تشدد اور فسادات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے اشتعال انگیز نعروں کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ سی پی آئی (ایم) ہی تھی جس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

وجین نے سی اے اے پر کانگریس کے موقف پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک متنازعہ ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہا ہے، کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ پارٹی صدر کی طرف سے منعقد کی گئی دعوت میں حصہ لے رہے تھے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ "احتجاج کے دوران، کانگریس کے لیڈروں میں سے کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ راہل گاندھی بیرون ملک میں تھے۔ یہ بائیں بازو کے رہنما تھے جنہیں دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس وقت ہمارے پاس صرف ایک ایم پی تھا، اے ایم عارف جو کہ الاپپوزا سے تھا جس نے سی اے اے کے خلاف بات کی۔ اب، کانگریس کے رہنما کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے تکنیکی طور پر اس ایکٹ کی مخالفت کی تھی،"

انہوں نے الزام لگایا کہ سنگھ پریوار نے دہلی میں سی اے اے مخالف مظاہرین پر تشدد کیا اور مرکز کی بی جے پی حکومت نے فسادیوں کو خاموشی سے اجازت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ، "تقریباً 53 لوگ مارے گئے (دہلی فساد میں)، بہت سے لوگ لاپتہ ہو گئے، فسادات میں سینکڑوں زخمی ہوئے۔ سنگھ پریوار کے ذریعہ کرائے گئے تشدد میں متعدد مسلمانوں کے گھروں، دکانوں، اداروں پر حملہ کیا گیا،"

وجین نے کہا کہ سی اے اے آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے جسے بی جے پی حکومت نافذ کررہی ہے۔

بائیں بازو کی پارٹی ریاست میں پانچ مقامات پر سی اے اے مخالف بڑے پیمانے پر ریلیاں نکال رہی ہے۔ پہلی ریلی 22 مارچ کو کوزی کوڈ میں منعقد ہوئی تھی۔ ہفتہ کو کاسرگوڈ ضلع میں ایک ریلی نکالی گئی۔ آنے والے دنوں میں ملاپورم اور کولم میں دو اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

سی اے اے دسمبر 2019 میں منظور کیا گیا تھا اور بعد میں اسے صدر جمہوریہ کی منظوری مل گئی تھی، لیکن اس کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں مظاہرے ہوئے، بہت سی اپوزیشن جماعتوں نے اس قانون کے خلاف آواز اٹھائی اور اسے "امتیازی" قرار دیا۔

سی اے اے کا مقصد پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے غیر دستاویزی غیر مسلم تارکین وطن کی شہریت کو تیز کرنا ہے جو 31 دسمبر 2014 سے پہلے ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 25, 2024, 12:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.