ETV Bharat / bharat

حج 2025: بھارتی حاجیوں کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کا اعلان - HAJ 2025 - HAJ 2025

2025 کے حج کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے درخواست دینے کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ہندوستان کا کوٹہ 2024 کی طرح اس بار بھی 1,75,025 پر برقرار رہا۔ اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل کو حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حج کے لیے درخواست دینے کے عمل اور تاریخوں کا اعلان کیا۔

Announcement of application date for Haj 2025
بھارتی حاجیوں کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کا اعلان (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 1:08 PM IST

نئی دہلی: اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل کو حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حج 2025 کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلی بار حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ کے علاوہ حج سہولت ایپ پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in اور iPhone/Android موبائل ایپ "HAJ SUVIDHA" پر دستیاب آن لائن حج درخواست فارم کے ذریعے عازمین حج سے حج 2025 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

Announcement of application date for Haj 2025
حج 2025 کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کا اعلان (ETV Bharat Urdu)

حج 2025 کے لیے حج درخواست فارم مندرجہ بالا طریقوں سے 13.08.2024 سے 09.09.2024 کو رات 11:59 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان سے اپیل ہے کہ وہ حج درخواست فارم بھرنے سے پہلے گائیڈ لائنز اور انڈرٹیکنگز کو احتیاط سے دیکھیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے مزید کہا ہے کہ درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ درخواست کی آخری تاریخ سے پہلے جاری کردہ ہندوستانی بین الاقوامی پاسپورٹ اور 15.01.2026 تک کارآمد حج 2025 کے لیے لازمی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر حج پالیسی 2025 جاری کیا تھا۔ جس کے تحت خادم الحجاج کے عہدے کا نام بدل کر کے حج انسپکٹر کیا گیا اس کے علاوہ پرائیویٹ کوٹے کو بھی 20 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کیا گیا اور عازمین حج کی عمر کو بھی 60 سے 65 تک محدود کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

حج 2025 کے لیے آن لائن درخواستیں طلب، فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 9 ستمر 2024 مقرر - Haj 2025

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.