ETV Bharat / bharat

اے ایم یو نے برونئی کی ٹکنالوجی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے - AMU SIGNED MOU

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 8:29 PM IST

اے ایم یو رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان اتحاد کا مقصد تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط کو مستحکم کرنا ہے۔

اے ایم یو نے برونئی کی ٹکنالوجی یونیورسٹی
اے ایم یو نے برونئی کی ٹکنالوجی یونیورسٹی (Image Source: Etv Bharat)

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اور یونیورسٹی ٹکنالوجی برونائی (یو ٹی بی)، برونئی دارالسلام نے باہمی اشتراک و تعاون اور علمی تبادلے کے امکانات تلاش کرنے کے لئے ایک یادداشت مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون اور یو ٹی بی وائس چانسلر داتین پدوکا پروفیسر ڈاکٹر دیانگ حاجہ زہرہ بنت حاجی سلیمان نے اے ایم یو رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس، یو ٹی بی کے اسسٹنٹ وائس چانسلر (ریسرچ اینڈ انوویشن) اے ایم یو سے فارغ التحصیل پروفیسر ڈاکٹر محمد حسنین عیسیٰ اور شعبہ سول انجینئرنگ کے چیئرمین پروفیسر اظہار الحق فاروقی کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

اے ایم یو رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان اتحاد کا مقصد تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط کو مستحکم کرنا ہے، جس میں عملے کے اراکین اور طلباء کا تبادلہ، مشترکہ تحقیق کی نگرانی، مشترکہ تحقیقی گرانٹ کی درخواست گزاری اور کانفرنس، ورکشاپ اور سیمینار کے انعقاد کی مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔

پروفیسر فاروقی نے کہا کہ مفاہمت نامے سے اختراعات اور علمی تبادلے کو فروغ ملے گا۔ یہ شراکت داری دونوں اداروں کی باہمی ترقی کی راہیں ہموار کرے گی اور عالمی تعلیم اور معاشرے کی بہتری میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.