ETV Bharat / bharat

اے ایم یو میں موٹے اناج کی افادیت پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد - علیگڑھ مسلم یونیورسٹی

Food International Conference in Aligarh: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز نے ”غذائی سلامتی کے لیے موٹا اناج، موسمیاتی تبدیلی، کیڑے اور امراض سے بچاؤ اور پائیداری“ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی۔

AMU Conducted International Conference on Efficiencies of Coarse Grains

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 1:08 PM IST

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے ”غذائی سلامتی کے لیے موٹا اناج، موسمیاتی تبدیلی، کیڑے اور امراض سے بچاؤ اور پائیداری“ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین اور ماہرین شامل ہوئے جنھوں نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے درمیان عالمی غذائی تحفظ میں موٹے اناج کے اہم کردار کا ذکر کیا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ایم یو قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے عوام کے لیے غذائی سلامتی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری روزمرہ کی خوراک میں تغذیہ بخش اجزاء کی کمی کو دور کرنے میں موٹا اناج، جوار، باجرہ وغیرہ اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اے ایم یو میں خواتین کا ہنر میلا

مہمان خصوصی، پلانٹ ورائٹیز اینڈ فارمرز رائٹس (پی پی وی اینڈ ایف آر) اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ترلوچن مہاپاترا نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی برادری کو موٹے اناج کی پیداوار کے لیے ساتھ آنا چاہیے تاکہ سبھی کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹا جاسکے۔ انھوں نے کہاکہ موٹے اناج کی پیداوار اور کھپت دونوں پر ایک ساتھ کام کرنا چاہیے۔ اس موقع پر سی آئی ایم ایم وائی ٹی، کینیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ٹی مارک ناس، یوگانڈا سے ڈاکٹر اسکوویا ادیکینی، اے ایس آر بی، آئی سی اے آر کے رکن ڈاکٹر پی کے چکرورتی، آئی سی آر آئی ایس اے اٹی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر جیکولین ہیوز، سینیگال سے ڈاکٹر جیڈو اے کین، آئی آئی ایم آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سی تارا ستیہ وتی اور لبنان سے ڈاکٹر علی ابوسابا جیسے ماہرین موجود تھے۔

کنوینر اور آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر مجیب الرحمٰن خاں نے عالمی غذائی تحفظ میں موٹے اناج کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلیوں کے درمیان موٹا اناج غذائی تحفظ کے لیے ایک پائیدار راستہ پیش کرتا ہے۔ شریک آرگنائزنگ سکریٹری سی آئی ایم ایم وائی ٹی، میکسیکو کے ڈاکٹر کیون وی پکسلی نے عصری زرعی چیلنجوں سے نمٹنے میں موٹے اناج کی اہمیت پر زور دیا اور پائیدار حل پیش کرنے میں کانفرنس کو مفید قرار دیا۔
کانفرنس کے تکنیکی سیشن میں غذائی پیداوار کے عالمی منظر نامے سے لے کر دیگر متعلقہ موضوعات کا احاطہ کیا گیا اور بایو کھاد کی حوصلہ افزائی، نقصان دہ کیڑوں پر قابو پانے کی حکمت عملی، کوالٹی کنٹرول، آبی وسائل کے تحفظ اور ٹیوب ویل آبپاشی سے چاول کی ضرورت سے زیادہ کاشت کی حوصلہ شکنی پر زور دیا گیا۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بیسٹ پوسٹرز کے ایوارڈ تقسیم کیے گئے اور کانفرنس کی رپورٹ پیش کی گئی۔ پروفیسر مجیب الرحمٰن خاں نے شکریہ کے کلمات ادا کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.