نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کل 262 نومنتخب اراکین پارلیمنٹ نے پیر کو 18ویں لوک سبھا کے افتتاحی اجلاس میں حلف لیا، جبکہ باقی 281 نئے اراکین نے منگل کو حلف لیا۔ اس دوران اراکین اسمبلی نے مختلف زبانوں میں حلف لیا۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما نے بھی سنسکرت میں حلف اٹھایا، جب کہ اسد الدین اویسی نے اردو زبان میں حلف لیا۔
ساتھ ہی غازی آباد سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اتل گرگ نے بھی رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لیا۔ حلف لینے کے بعد انہوں نے بی جے پی لیڈروں کے نام کا نعرہ لگایا۔ حلف لینے کے بعد انہوں نے شیاما پرساد مکھرجی زندہ باد، دین دیال اپادھیائے زندہ باد، اٹل بہاری واجپائی زندہ باد اور نریندر مودی زندہ باد کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لیا:
اس پر اپوزیشن نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے کہا کہ جئے شاہ (امت شاہ کے فرزند) کا بھی نام لے لو۔ اس کے بعد اتل ایک بار پھر مائیک پر واپس آئے اور ڈاکٹر ہیڈگیوار زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ اسی طرح اسد الدین اویسی نے بھی حلف لینے کے بعد جئے بھیم، جئے میم، جئے تلنگانہ، جئے فلسطین کے نعرے لگائے۔ اتنا ہی نہیں اویسی نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد اللہ اکبر بھی کہا۔
بی جے پی ممبران اسمبلی کی مخالفت:
اس کے بعد بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے احتجاج درج کرایا اور کارروائی سے 'جئے فلسطین' کے الفاظ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے احتجاج کے بعد پروٹیم اسپیکر بھرتر ہری مہتاب نے کہا کہ اگر اویسی کی حلف برداری میں کوئی قابل اعتراض چیز پائی جاتی ہے تو اسے کارروائی کے ریکارڈ سے ہٹا دیا جائے گا۔
آپ کو بتا دیں کہ بھرتر ہری مہتاب کو پیر کو صدر دروپدی مرمو نے پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف دلایا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ پیر کو اپنے عہدے کا حلف لینے والے اہم ارکان میں وزیر داخلہ امت شاہ، کرن رجیجو، نتن گڈکری، منسُکھ منڈاویا اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: