ETV Bharat / bharat

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بارہ بنکی سے بی جے پی امیدوار نے نام واپس لیا - ویڈیو وائرل

BJP Candidate قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست میں بی جے پی نے ایک بار پھر بارہ بنکی کے رکن اسمبلی اوپیندر راوت کو اپنا امیدوار قرار دیا تھا، لیکن کچھ ہی گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر اپیندر راوت کا ایک فحش ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا۔

بی جے پی امیدوار نے نام واپس لیا
بی جے پی امیدوار نے نام واپس لیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 4, 2024, 9:29 PM IST

بارہ بنکی: سوشل میڈیا مبینہ فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بارہ بنکی سے بی جے پی کے ایم پی اپیندر سنگھ راوت نے پیر کو اپنی امیدوار واپس لے لی اور اعلان کیا کہ جب تک وہ بے قصور نہیں ثابت ہوجاتے ہیں تب تک وہ کوئی الیکشن نہیں لڑیں گے۔

ایکس پر راوت نے لکھا' میرا ایک ایڈیٹیڈ ویڈیو وائرل کیا جارہا ہے جو ڈیپ فیک اے آئی تکنیک کے ذریعہ جنریٹ کیا گیا ہے۔ جس کی ایف آئی آر میں نے درج کراد دی ہے۔ اس ضمن میں میں قومی صدر سے درخواست کی ہے کہ اس کی جانچ کراوائی جائے۔ جب تک میں بے قصور ثابت نہیں ہوتا عوامی زندگی میں کوئی الیکشن نہیں لڑونگا'۔

اپنے ایک بیان میں راوت نے کہا کہ ان کی ایڈیٹیڈ ویڈیو ان کے سیاسی مخالفین کے ذریعہ وائرل کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا' یہ میری شبیہ خراب کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو سیاست میں پوری طرح سے الگ ۔ تھلک پڑ گئے ہیں۔ وہ مجے دوسری بار ٹکٹ ملنا برداشت نہیں کرسکے۔ اس لئے یہ ویڈیو وائرل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ 'کسی شخص کے پرانے ویڈیو میں میرا چہرہ چسپاں کردیا گیا ہے۔ میں نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرایا ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ جن لوگوں نے یہ گھٹیا کام کیا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست میں بی جے پی نے ایک بار پھر بارہ بنکی کے رکن اسمبلی اوپیندر راوت کو اپنا امیدوار قرار دیا تھا، لیکن کچھ ہی گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر اپیندر راوت کا ایک فحش ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا جس میں ایم پی ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ مبینہ طور سے قابل اعتراض حالت میں دکھائی دے رہے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.