سندیشکھلی: سندیشکھلی میں ترنمول لیڈر شاہ جہاں کے گھر پر ای ڈی نے پھر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کے اہلکار بدھ کی صبح سات بجے ملزم ترنمول لیڈر کے گھر پر حاضر ہوئے۔ انہوں نے دیکھا تو گھر کے گیٹ پر تالا لٹکا ہوا تھا۔ پھر اسے توڑنے کا کام شروع ہوا۔ کچھ ہی دیر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکار شاہ جہاں شیخ کے گھر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔
-
Enforcement Directorate, accompanied by central force conducts raids at the residence of TMC leader Sheikh Shahjahan in Sandeshkhali, North 24 Parganas: ED
— ANI (@ANI) January 24, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
On January 5th, ED officials were attacked when they were investigating the Shahjahan role in PDS scam pic.twitter.com/lvBV9DY3Nj
">Enforcement Directorate, accompanied by central force conducts raids at the residence of TMC leader Sheikh Shahjahan in Sandeshkhali, North 24 Parganas: ED
— ANI (@ANI) January 24, 2024
On January 5th, ED officials were attacked when they were investigating the Shahjahan role in PDS scam pic.twitter.com/lvBV9DY3NjEnforcement Directorate, accompanied by central force conducts raids at the residence of TMC leader Sheikh Shahjahan in Sandeshkhali, North 24 Parganas: ED
— ANI (@ANI) January 24, 2024
On January 5th, ED officials were attacked when they were investigating the Shahjahan role in PDS scam pic.twitter.com/lvBV9DY3Nj
ای ڈی نے مرکزی مسلح افواج کے 120 سے زیادہ اہلکاروں، مقامی پولیس اور دو مقامی لوگوں کی موجودگی میں شاہ جہاں کے گھر کا تالہ توڑا۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد ای ڈی افسران نے گیٹ اندر سے بند کر دیا اور تلاشی شروع کر دی۔ ایک تفتیشی اہلکار نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ، "ہم آج شاہ جہان شیخ کے گھر کی تلاشی لیں گے۔ ہم وہاں کے مکینوں سے بھی بات کرنے کی کوشش کریں گے۔" ای ڈی نے راشن بدعنوانی معاملے کی تحقیقات میں 5 جنوری کو سندیشکھلی کے بلاک نمبر 1 میں ترنمول لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ لیکن وہاں پہنچنے پر ای ڈی کے اہلکاروں پر مبینہ طور پر سینکڑوں دیہاتیوں نے حملہ کیا جس کی قیادت ترنمول لیڈر شیخ شاہ جہاں کے پیروکار کر رہے تھے۔ ای ڈی کے کچھ اہلکاروں کو زخمی بھی کیا گیا۔ مرکزی فورسز کی موجودگی کے باوجود ای ڈی کے افسران کو سینکڑوں لوگوں کے حملے سے بچنے کے لیے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گی، وزیرا علیٰ ممتا بنرجی
ترنمول لیڈر نے اپنے وکیل کے ذریعے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ حالانکہ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ای ڈی نے آج 24 جنوری کو پوری تیاری کے ساتھ، مرکز کی مسلح فوج کو ساتھ لے کر سندیشکھلی میں ملزم ترنمول لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارا۔