ETV Bharat / bharat

محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجائیں، اسرائیل میں بھارتیوں کے لیے سکیورٹی ایڈوائزری جاری - اسرائیل

Indian in Israel اسرائیل میں بھارتی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایک سکیورٹی ایڈوائزری جاری کیا ہے۔ جس میں اسرائیل کے سرحدی علاقوں میں کام کرنے والے بھارتیوں کو موجودہ حالات کی وجہ سے اسرائیل کے اندر محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ADVISORY FOR INDIAN NATIONALS IN ISRAEL
محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجائیں، اسرائیل میں بھارتیوں کے لیے سکیورٹی ایڈوائزری جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 5:31 PM IST

نئی دہلی: اسرائیل اور غزہ کے درمیان جاری جنگ کے درمیان، تل ابیب میں بھارتی سفارت خانے نے منگل کو اسرائیل میں بھارتی شہریوں کے لیے ایک سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں اسرائیل کے سرحدی علاقوں میں کام کرنے والے اپنے شہریوں سے موجودہ حالات کے پیش نظر ملک کے اندر محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔

بھارتی سفارت خانہ نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ "موجودہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اسرائیل میں تمام بھارتی شہریوں اور خاص طور پر وہ شہری جو شمالی اور جنوب میں سرحدی علاقوں میں کام کرتے ہیں یا ان کا دورہ کرتے ہیں، انہیں اسرائیل کے اندر محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سفارت خانہ اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اسرائیلی حکام ہمارے تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

سفارت خانے نے مزید رہنمائی یا وضاحت کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر (Tel +972-35226748) اور ای میل: cons1.telaviv@mea.gov.in کا ​​بھی اشتراک کیا ہے۔ سفارت خانے نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ متبادل طور پر اسرائیل کی پاپولیشن اینڈ امیگریشن اتھارٹی کے ہاٹ لائن ٹیلی فون نمبر 1700707889 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سفارت خانہ اسرائیل میں بھارتی شہریوں سے بھی درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنے مقامی نیٹ ورکس کے ذریعے اس ایڈوائزری کو وسیع پیمانے پر شیئر کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے ٹینک شکن میزائل حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل: لبنان کے میزائل حملے میں بھارتی شہری ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.