ETV Bharat / bharat

ہندوستانی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل لکشمی نارائن رامداس کا انتقال

بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل لکشمی نارائن رامداس کا آج 90 برس کی عمر میں ملٹری اسپتال سکندرآباد میں انتقال ہوگیا۔ انہیں ہمیشہ پسماندہ و اقلیتی طبقات کے خلاف ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف بے باک آواز کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 4:24 PM IST

حیدرآباد: بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل لکشمی نارائن رامداس کا آج 90 برس کی عمر میں ملٹری اسپتال سکندرآباد میں انتقال ہوگیا۔ آنجہانی ایڈمرل کی دوسری بیٹی ساگاری رام داس نے بتایا کہ انہیں 11 مارچ کو سکندرآباد کے ملٹری ہاسپٹل، ترملگیری میں داخل کرایا گیا تھا اور آج صبح 6.25 بجے ایڈمرل رامداس نے آخری سانس لی۔

ایڈمرل رامداس کے پسماندگان میں اہلیہ للیتا رامداس کے علاوہ تین بیٹیاں شامل ہیں۔ سابق نیول چیف گزشتہ سال اپنی بیٹی ساگاری کے ساتھ رہنے کے لیے مہاراشٹر کے علی باغ سے سکندرآباد کے سینک پوری آگئے تھے۔ میت کو ملٹری ہاسپٹل سکندرآباد میں رکھا گیا اور آخری رسومات کل دوپہر میں پورے بحری اعزاز کے ساتھ آر ٹی سی کالونی، ترملگری، سکندرآباد میں ادا کی جائیں گی۔

ایڈمرل رامداس، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی آر سی، وی ایس ایم 1990-1993 کے درمیان چیف آف نیول اسٹاف رہے۔ وہ 5 ستمبر 1933 کو ماٹونگا، بمبئی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم دہلی میں پریزنٹیشن کانونٹ اور رامجس کالج میں حاصل کی۔ انہوں نے 1949 میں کلیمنٹ ٹاؤن دہرادون میں آرمڈ فورسز اکیڈمی کے جوائنٹ سروسز ونگ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد ستمبر 1953 میں ہندوستانی بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور ایک مواصلاتی ماہر کے طور پر تربیت حاصل کی۔

ایڈمرل نے ہندوستانی بحریہ میں 13ویں CNS کے طور پر شاندار کارکردگی انجام دی۔ 1971 کی ہند-پاک جنگ کے دوران، نو تشکیل شدہ مشرقی بیڑے کے ایک حصے کے طور پر، آئی این ایس بیاس کی کمان میں، ایڈمرل رامداس نے مشرقی پاکستان کی سب سے مؤثر بحری ناکہ بندی میں حصہ لیا جس نے پاکستان کی اپنی 93,000 فوجیوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا اور انہوں نے بھارتی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

آئی این ایس بیاس نے مشرقی پاکستان میں ممنوعہ اشیاء لے جانے والے بحری جہازوں کی ایک بڑی تعداد کو بھی پکڑا، کاکس بازار پر بمباری کی اور اس علاقے میں لینڈنگ اور دیگر کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔ انہیں ویر چکر سے نوازا گیا۔ سی این ایس کے طور پر ان کے دور میں ہی خواتین کو مسلح افواج میں شامل کیا گیا۔

ایڈمرل رامداس کو ہمیشہ پسماندہ و اقلیتی طبقات کے خلاف ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف بے باک آواز کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت اور سیکولر تانے بانے کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.