ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: گرمیوں میں اے سی ہیلمٹ میں نظر آئیں گے ٹریفک پولیس اہلکار

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 11:57 AM IST

AC Helmet For Hyd Traffic Police: حیدرآباد ٹریفک پولیس کو جلد ہی اے سی ہیلمٹ دستیاب کروائے جائیں گے۔ موسم گرما کے پیش نظر ٹریفک عملہ کو دشواریوں سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

AC helmets will soon be made available to Hyderabad traffic police

حیدرآباد: ٹریفک پولیس ملازمین ہر وقت ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ فضائی آلودگی اور صوتی آلودگی کے درمیان ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا کام وہ کرتے ہیں۔ حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے ٹریفک پولیس ملازمین کو راحت دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ توقع ہے کہ ان کیلئے جلد ہی اے سی ہیلمٹ دستیاب کروائے جائیں گے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں گاڑیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ حیدرآباد شہر میں تقریبا 80لاکھ گاڑیوں کی نقل وحرکت سڑکوں پر ہوتی ہے۔ ان میں بائیکس کی تعداد 57 لاکھ ہے۔ بقیہ گاڑیوں میں کاریں، بسیں اور دیگر گاڑیاں ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ نئی گاڑیاں بھی سڑکوں پر نظر آرہی ہیں۔

حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں عموما صبح اور شام کے اوقات میں ٹریفک کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورتحال کے نتیجہ میں ٹریفک کو باقاعدہ بنانے والے ٹریفک ملازمین پولیس کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑتا ہے۔ ان کو گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں سے کئی مسائل کا سامنا کرناہوتا ہے۔ قبل ازیں اعلی عہدیداروں کی جانب سے منعقدہ ہیلت کیمپس میں ٹریفک عملہ کو بعض مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس پر ان مسائل کو دور کرنے کے لئے اعلی عہدیداروں کی جانب سے اقدامات کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوچنگ سینٹرس کیلئے ہدایات جاری: 16 سال سے کم عمر کے طلبہ کے داخلے پر لگی پابندی

اسی کے حصہ کے طور پر ٹریفک پولیس کی خدمات انجام دینے والوں کو اے سی ہیلمٹ فراہم کرنے پر غورکیا جا رہا ہے۔آنے والے موسم گرما کے پیش نظر ٹریفک عملہ کو دشواریوں سے بچانے کے لئے یہ قدم اٹھایاجارہا ہے۔ ان انوکھی ہیلمٹس کا تجربہ مکمل کرلیاگیا ہے۔ ساتھ ہی ٹریفک ملازمین کیلئے پینے کا پانی، گلوکوزبھی موسم گرما میں فراہم کیاجائے گا۔ حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے چار زونس میں اے سی ہیلمٹ کا تجرباتی طور پر استعمال کیاگیا۔ اس کا استعمال کرنے والے عملہ سے رائے حاصل کی جارہی ہے۔ اس رائے کی بنیاد پر اس میں تبدیلی اور ترمیم کرتے ہوئے اے سی ہیلمٹس کو دستیاب کروانے کا کام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.