ETV Bharat / bharat

جونپور کے اسکول میں اسٹاف کی خاتون اور اسکول منیجر کی آفس میں رنگ رلیاں، ویڈیو وائرل - Jaunpur School Viral Video

اسکول یعنی درس گاہ جہاں بچوں کو اچھی باتیں اور زندگی گزارنے کے اصول سکھائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکول میں فحش باتوں اور کاموں سے بچنے کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ لیکن یوپی کا ایک اسکول ان دنوں میں فحش ویڈیو کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 1:54 PM IST

جونپور کے اسکول میں اسٹاف کی خاتون اور اسکول منیجر کا آفس میں رنگ رلیاں مناتے ہوا ویڈیو وائرل
جونپور کے اسکول میں اسٹاف کی خاتون اور اسکول منیجر کا آفس میں رنگ رلیاں مناتے ہوا ویڈیو وائرل (Viral Video Grab Image)

جونپور: یوپی کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ طلبہ تعطیلات کے بعد پڑھائی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ لیکن اتر پردیش کے شہر جونپور کا ایک اسکول ایک وائرل ویڈیوں کی وجہ سے زیر بحث بنا ہوا ہے۔ اسکول کا ایک وائرل ویڈیو اسکول انتظامیہ کی بد نظمی کی قلعی کھول رہا ہے۔ یہاں کے ایک نجی اسکول میں اسٹاف کی ایک خاتون اور اسکول کے منیجر کا ایک فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یہ دونوں دفتر میں ہی رنگ رلیاں منا رہے ہیں۔

دونوں پہلے سے عشق میں گرفتار معلوم ہوتے ہیں:

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے اسٹاف میں شامل خاتون کے ساتھ اسکول منیجر کسی قسم کی زبردستی نہیں کر رہا ہے۔ دونوں کی قربت دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے دونوں کے درمیان پہلے سے ہی عشق و معاشقہ چل رہا ہے۔ اب یہ تو کوئی نہیں جانتا کہ ویڈیو کیسے ریکارڈ کی گئی اور کس نے اسے وائرل کر دیا۔

اسکول کے منیجر نے سازش قرار دیا:

اسکول کے منیجر نے ویڈیو کو پرانا بتایا ہے۔ اسکول منیجر نے الزام لگایا ہے کہ، ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اسے ایڈٹ کرکے وائرل کیا گیا ہے۔ اسکول منیجر کے مطابق یہ اس کے خلاف سازش کا حصہ ہے۔ وائرل ویڈیو میں رنگ رلیاں مناتا منیجر علاقے کے ایک مشہور انٹر کالج میں کمپیوٹر ٹیچر بھی ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آرہا اسکول کا منیجر کون ہے؟

جونپور کے تھانہ سرپتاہا کے نجی اسکول کا یہ وائرل ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ یہ کانونٹ اسکول بھی اسی منیجر کا بتایا جا رہا ہے۔ منیجر کی عمر 49 سال بتائی جا رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آرہے اسکول منیجر کے اسکول میں طلبہ کی خاصی تعداد زیر تعلیم ہے۔ لیکن اس اسکول اسٹاف کی خاتون اور اسکول منیجر کا فحش ویڈیو جیسے ہی منظر عام پر آیا ہے اسکول کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں اسکول منیجر اسٹاف کی ایک خاتون کے ساتھ اسکول کے دفتر میں ہی رنگ رلیاں منا رہا ہے۔ ویڈیو میں رکھے ساز وسامان سے یہ صاف ظاہر ہے کہ، جہاں یہ ویڈیو شوٹ کیا گیا ہے وہ اسکول کا ہی دفتر ہے۔

اسکول منیجر کے ذریعہ ویڈیو ریکارڈ کرانے کی افواہ:

ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے یہ ویڈیو بڑی چالاکی سے شوٹ کیا گیا ہے۔ یا تو اس ویڈیو کو موبائل سے شوٹ گیا ہے یا پھر کسی جاسوسی کیمرے سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک ویڈیو ریکارڈ کرنے والے کا نام سامنے نہیں آسکا ہے۔ ایسی افواہ بھی گشت کر رہی ہے کہ اس ویڈیو کو خود اسکول منیجر نے ریکارڈ کرایا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ آخر منیجر نے ایسا قدم کیوں اٹھایا؟ آخر کیا وجہ ہے کہ اس نے اپنی ہی فحش ویڈیو ریکارڈ کرائی؟ وائرل ویڈیو فروری مہینے کا بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.