ETV Bharat / bharat

5 روپے کے پرانے نوٹ سے 64 لاکھ روپے کا فراڈ، سائبر مجرمین کا نیا کھیل، ہو جائیں ہوشیار - Cyber Fraud - CYBER FRAUD

سائبر کرمنلز لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے نت نئے طریقے اپنا رہے ہیں۔ کرناٹک کے ہبلی ضلع میں رہنے والے ایک سابق بینک ملازم کو سائبر مجرمین کے جال میں پھنس کر تقریباً 64 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ نے سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

5 روپے کے پرانے نوٹ سے 64 لاکھ روپے کا فراڈ
5 روپے کے پرانے نوٹ سے 64 لاکھ روپے کا فراڈ (Getty Images)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 10:45 PM IST

ہبلی: ٹیکنالوجی کے دور میں سائبر مجرم معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے کے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ سائبر مجرموں کی وجہ سے بہت سے لوگ پیسے کھو رہے ہیں۔ تازہ معاملہ کرناٹک کے ہبلی ضلع کا ہے۔ سائبر چوروں کے جال میں پھنس کر ایک شخص کو تقریباً 64 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ نے شہر کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شیورام پروہت نامی ایک ریٹائرڈ بینک ملازم کو سائبر ٹھگوں نے 5 روپے کے پرانے نوٹ کے بدلے 11 لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا۔ دھوکہ بازوں پر بھروسہ کرتے ہوئے شیورام نے 5 روپے کا نوٹ دے دیا اور 64 لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا۔

سائبر ٹھگوں نے فراڈ کیسے کیا؟

متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ، "یکم اپریل 2024 کو، میں نے ممبئی کی ایس این ایس انویسٹمنٹ اولڈ کوائن گیلری نامی کمپنی کے انسٹاگرام پر ایک اشتہار دیکھا، جس میں پرانے نوٹ اور سکے حاصل کرنے اور اچھی قیمت دینے کے بارے میں معلومات دی گئیں تھی۔ اشتہار پر غور کیا۔ اشتہار کو سچ سمجھ کر میں نے اس میں دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر 5 روپے کے نوٹ کے ساتھ تصویر بھیجی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے اس پانچ روپے کے نوٹ کی قیمت 11 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ لیکن انہوں نے کہا کہ یہ 11 لاکھ روپے حاصل کرنے کے لیے انہیں کئی طرح کی فیسیں ادا کرنی ہوں گی۔ مجرمین نے بتدریج میرے مختلف بنک کھاتوں سے کل 52,12,654 روپے مختلف فیس کی صورت میں منتقل کئے۔ شیورام نے شکایت میں کہا کہ کولکاتہ کی کوئکر کمپنی نے بھی اپنے مختلف بینک کھاتوں میں مختلف چارجز کے طور پر کل 10,89,766 روپے منتقل کرکے دھوکہ دہی کی۔

سائبر مجرمین کے خلاف شکایت:

متاثرہ شیورام نے سائبر کرائم پولیس میں شیوراج راؤ (ممبئی)، ایس این ایس انویسٹمنٹ اولڈ کوائن گیلری کمپنی، ساہت (ممبئی)، پنکج سنگھ (ممبئی)، کوئیکر (کولکاتہ) اور تنم سن بوٹ (کولکاتہ) کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ہبلی پولیس اسٹیشن میں درج شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذکورہ سائبر ٹھگوں نے متاثرہ کے بینک کھاتوں سے کل 63,02,423 روپے منتقل کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.