- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
حیدرآباد: 24 فروری کے دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
- ہلدوانی کے بنبھول پورہ میں ہوئے تشدد کے کلیدی ملزم عبدالمالک کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اتراکھنڈ پولیس کے ترجمان آئی جی نیلیش بھرنے نے بتایا کہ عبدالمالک کو پولیس نے دہلی سے گرفتار کیا۔تشدد کے بعد سے فرار عبدالمالک کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔
- لوک سبھا انتخابات کو لے کر عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کر دیا ہے۔ عاپ اور کانگریس گجرات، دہلی، ہریانہ، گوا اور چنڈی گڑھ میں اتحاد کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ عام آدمی پارٹی دہلی میں 4 سیٹوں پر جبکہ کانگریس چاندنی چوک سمیت 3 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔
- اترپردیش کے کاس گنج میں پورنیما کے موقع پر گنگا میں نہانے جا رہے لوگوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 24 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پی ایم مودی نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
- آسام حکومت نے 1935 کے آسام مسلم شادی اور طلاق رجسٹریشن ایکٹ کو منسوخ کر دیا۔ یہ فیصلہ جمعہ کی رات وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما کی صدارت میں منعقدہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے دوران لیا گیا۔
- شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں این آئی اے نے نارکو ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں 4 ملزموں کی غیر منقولہ جائیدادوں کو منسلک کیا ہے۔اس کیس کے سلسلے میں این آئی اے نے اب تک 12 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
- جموں و کشمیر کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے جمعہ کے روز سرجان برکاتی، ان کی اہلیہ اور دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانو نی سرگرمیوں اور عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کیس کے سلسلے میں چارج شیٹ دائر کیا ہے۔ سرجان برکاتی اور ان کی اہلیہ پہلے سے ہی عدالتی تحویل میں ہیں۔
- اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی فائرنگ کے حملے کے جواب میں بستیوں میں 3,300 سے زائد نئے گھر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس فیصلے نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے دوران بڑھتی ہوئی کشیدگی کو اور بھڑکا دیا ہے۔
- اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے جنگ کے بعد غزہ سے متعلق نئے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے منصوبے کے مطابق اسرائیل غزہ میں سیکورٹی اور شہری امور پر کھلے عام کنٹرول چاہتا ہے۔
- کھیلو انڈیا سرمائی گیمز میں جموں وکشمیر نے پہلا گولڈ میڈیل جیتا۔پوائنٹس ٹیبل میں کرناٹک نے سب سے زیادہ سونے کے میڈل جیتے ہیں، اس کے بعد فوج اور تیسرے پائیدان پر مہاراشٹرا ہے۔
- بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ٹیم انڈیا نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنا لیے ہیں۔ ہندوستان اب بھی انگلینڈ سے 134 رنز پیچھے ہے۔انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیرنے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔