ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے دورے کے دوران مختلف پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 7:44 PM IST

Updated : Feb 23, 2024, 7:55 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: 23 فروری کے دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  1. وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے دورے کے دوران مختلف پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی اور وارانسی میں 13,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
  2. عاپ رہنما گوپال رائے نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کو لے کر نشستوں کے حوالے سے بات چیت آخری مراحل میں ہے اور میرا خیال ہے کہ اس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
  3. کھنوری بارڈر پر دل کا دورہ پڑنے سے ایک اور کسان کی موت واقع ہوگئی ہے، پنجاب حکومت نے متوفی کسان کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کسان اپنے مطالبات کے لیے دہلی کی طرف مارچ کرنے کے لیے شمبھو اور کھنوری بارڈر پر رکے ہوئے ہیں۔
  4. مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی کا آج صبح طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ منوہر جوشی 1995 مہاراشٹر کے وزیر اعلی بنے اور 2002 سے 2004 تک لوک سبھا اسپیکر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
  5. سکندرآباد کنٹونمنٹ سے بی آر ایس رکن اسمبلی لاسیہ نندیتا کی کار حادثہ میں موت ہو گئی۔ بی آر ایس سربراہ سمیت کئی لیڈروں نے رکن اسمبلی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
  6. میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کو آج بھی انتظامیہ کی جانب سے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران انتظامیہ نے میرواعظ کو گھر میں ہی نظر بند رکھا۔
  7. سکیورٹی فروسز نے جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک ایک زنگ آلودہ بارودی سرنگ کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بین الاقومی سرحد پر ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔
  8. غزہ وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں تقریبا 30 ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 70 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کے کئی مقامات پر کیے گئے اسرائیلی حملوں میں 70 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
  9. جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں متعدی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ صحت کے تعلق سے اگر بر وقت اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو جنگ سے ہوئی اموات سے زیادہ متعدی بیماریوں سے ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔
  10. ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر 7 وکٹ کھو کر 302 رنز بنا لیے ہیں۔ جو روٹ 106 اور اولی رابنسن 31 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔
  11. بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آف اسپنر روی چندرن ایشون نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی گیندباز بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایشون کسی بھی مخالف ٹیم کے خلاف 1000 رنز اور 100 وکٹیں ​​​​حاصل کرنے والے ساتویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Last Updated : Feb 23, 2024, 7:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.