ETV Bharat / bharat

دن بھر کی اہم عالمی و قومی خبروں پر ایک نظر - Today news

جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں برفانی تودا گرنے کی وجہ سے ایک روسی اِسکئیر ہلاک، جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے چھاپے جیسی آج دن بھر کی اہم عالمی و قومی خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 8:27 PM IST

حیدرآباد: 22 فروری کے دن بھر کی اہم عالمی و قومی خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  1. جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں برفانی تودا گرنے کی وجہ سے ایک روسی اِسکئیر ہلاک جبکہ 6 دیگر اِسکئیر کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ گلمرگ میں ان دنوں کھلیوں انڈیا ونٹر گیمز کا چوتھا ایڈیشن جاری ہے۔
  2. سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ڈرون کی نقل وحمل کے بعد اس پر گولیاں بھی چلائی تھیں۔
  3. سی بی آئی نے مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کی رہائش گاہ سمیت 30 سے ​​زائد مقامات پر چھاپے مارے۔
  4. دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی نے ساتویں مرتبہ سمن جاری کرکے پیر کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ کیجریوال نے ابھی تک کسی بھی سمن کی تعمیل نہیں کی ہے۔
  5. اپنے مطالبات کے لے کر دہلی کوچ کرنے پر آمادہ کسانوں نے 26 فروری کو ٹریکٹر مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسان رہنما نے کہا کہ 14 مارچ کو رام لیلا میدان میں پورے ملک کی مہاپنچایت ہوگی۔
  6. کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ایک آمرانہ نریندر مودی حکومت جبرا اور مالی دہشت گردی کے ذریعے جمہوریت پر قبضہ کر رہی ہے۔
  7. صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستیں عدل و انصاف کے ساتھ چلتی ہیں اور ترقی کرتی ہیں۔ انصاف کا دوہرا معیار انارکی اور تباہی کا راستہ کھولتا ہے۔
  8. لوک سبھا انتخابات کے لیے یوپی میں ایس پی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے بعد اب راہل گاندھی اور اکھلیش یادو 25 فروری کو آگرہ سے انڈیا اتحاد کی انتخابی مہم شروع کریں گے۔
  9. عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ غزہ موت کا علاقہ بن چکا ہے۔ وہاں کے زیادہ تر علاقے تباہ ہو چکے ہیں، 29,000 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں، بہت سے لوگ لاپتہ ہیں جو ممکنہ طور پر مر چکے ہیں اور ہزاروں لوگ زخمی ہیں۔
  10. اسرائیل کی تین رکنی جنگی کابینہ کے رکن بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے نئی کوششیں جاری ہیں، تاہم اگر معاہدہ نہیں ہوا اور یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو رفح میں ماہ رمضان میں بھی فوجی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
  11. بھارت کے تیز گیند باز محمد شامی ٹخنے میں انجری کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں محمد شامی کو ونڈے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
  12. بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ کل سے رانچی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.