سیتا پور: ضلع کے رام پور متھرا علاقے میں شرابی نوجوان نے اپنی ماں، بیوی اور تین بچوں کا قتل کر دیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی علی الصبح پیش آیا۔ گھر میں سارا خاندان سو رہا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود کشی کر لی۔ ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے بیک وقت قتل سے پورا علاقہ ہل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او اور انسپکٹر فورس موقع پر پہنچ گئی۔ فرانزک ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔
پولیس کے مطابق 45 سالہ انوراگ اپنے خاندان کے ساتھ رام پور متھرا تھانہ علاقہ کے پالہا پور گاؤں میں رہتا تھا۔ ہفتہ کی صبح تقریباً 7 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ انوراگ نے اپنی ماں، بیوی اور تین بچوں کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ گھر میں سو رہے تھے۔ اس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔
انوراگ نے اپنی ماں ساوتری (62)، بیوی پرینکا (40) اور تین بچوں ارنا (12)، ادویک (8) اور اروی (7) کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اس کے بعد اس نے خود بھی خودکشی کرلی۔ اب اس کے خاندان میں کوئی نہیں بچا۔ اس نے ایسا قدم کیوں اٹھایا پولیس ان تمام پہلوؤں کی ہر زاویہ سے تفتیش کر رہی ہے۔
پڑوسیوں کے مطابق انوراگ نشہ کرتا تھا۔ وہ اکثر نشے میں گھر آتا تھا۔ اس کے بعد وہ گھر میں لڑتا رہتا تھا۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قتل سے گاؤں کے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہیں۔ گاؤں والوں کے مطابق کافی دنوں سے انوراگ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں چل رہی تھی۔ جن انھوں نے اچانک گولیوں کی آواز سنی تو وہ ڈر گئے۔ اس کے بعد وہ انوراگ کے گھر کی طرف بھاگے۔
یہ بھی پڑھیں: