ETV Bharat / bharat

منی پور وزیراعلی سے وزیراعظم کے ساتھ آل پارٹی میٹنگ کرانے کا مطالبہ

Opposition parties urge Manipur CM for all party meeting with PM منی پور میں دس اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماوں نے منی پور وزیر اعلی این بیرن سنگھ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کل جماعتی اجلاس منعقد کروانے کا مطالبہ کیا۔

opposition parties urge Manipur CM
opposition parties urge Manipur CM
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 11:26 AM IST

امپھال: کانگریس کی قیادت میں منی پور میں دس اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماوں نے اتوار کو منی پور وزیر اعلی این بیرن سنگھ پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کل جماعتی اجلاس منعقد کروائیں تاکہ شمال مشرقی ریاست میں طویل نسلی تشدد کے تنازع کو حل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

منی پور کے تین بار کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے بزرگ رہنما اوکرم ایبوبی سنگھ کی قیادت میں 10 پارٹیوں کے رہنماؤں نے وزیر اعلی بیرن سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر سیاسی ایگزیکٹو کے سربراہ ہونے کی وجہ سے "منی پور میں تنازع کا حل تلاش کرنے کے لیے وزیر اعظم کو راضی کرنے کی ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے"۔

  • VIDEO | “Our main demand (in meeting with Manipur CM) was to request his office (CM office) to seek appointment of PM Modi, as the situation in Manipur has gone out of hand. We want to meet the PM and request him to immediately intervene,” said former Manipur CM Ibobi Singh after… pic.twitter.com/WPWcH9m4kT

    — Press Trust of India (@PTI_News) January 21, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دس سیاسی پارٹیوں نے وزیر اعلیٰ کو ایک مشترکہ دستخط شدہ خط میں کہا کہ"ہم وزیر اعظم کی توجہ موجودہ بحران کی طرف مبذول کرانے کی آپ کی کوششوں میں آپ کے ساتھ ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کی پیچیدگیوں پر غور کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی فعال شمولیت کے بغیر مسئلہ کا حل تلاش کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ فریقین نے کہا کہ صرف حکومت ہند تنازعہ میں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لا سکتی ہے اور ایسا حل نکال سکتی ہے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

  • Manipur CM N Biren Singh tweets, "Chaired a meeting with representatives of the 10 political parties at my secretariat to address the current situation in Manipur. Constructive discussions were held, reflecting a united commitment to navigate challenges and work collectively for… pic.twitter.com/A2cblmyXji

    — ANI (@ANI) January 21, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اپوزیشن پارٹیوں نے پہلے مطالبہ کیا تھا کہ بحران کو خوش اسلوبی سے حل اور منی پور میں دیرپا امن اور ہم آہنگی لانے کے لیے حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرے۔ دس اپوزیشن پارٹیوں میں عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس، سی پی آئی-ایم، سی پی آئی، فارورڈ بلاک، آر ایس پی، شیو سینا-یو بی ٹی، جنتا دل-یونائیٹڈ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: منی پور کے وزیراعلی کی ریاست کی عوام سے تشدد بند کرنے کی اپیل

اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے ایکس پر کہا کہ "منی پور کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے، چیلنجز کا سامنا کرنے اور ہماری ریاست کی بھلائی کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کے لیے میرے سیکریٹریٹ میں 10 سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.