ماہی کے یومِ پیدائش پر خصوصی رپورٹ - بھارتی کرکٹ ٹیم
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 7 جولائی سنہ 1981 کو ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ ماہی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان یوں ہی نہیں بنے۔ مہندر سنگھ دھونی نے ہر اس پریشانی کا سامنا کیا جو ایک عام متوسط طبقے کا فرد کرتا ہے۔ نمبر سات مہندر سنگھ دھونی کا لکی نمبر ہے اور ان کی سالگرہ بھی 7 جولائی کو ہے۔ ایم ایس دھونی کرکٹ کی دنیا کا وہ نام ہے جسے کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے ماہی سے مہندر سنگھ دھونی تک سفر کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ آپ کو بتادیں کہ مہندر سنگھ دھونی کو کیپٹن کول کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔