اردو

urdu

ETV Bharat / videos

Jabalpur Viral Video: جبل پور اسٹیشن پربزرگ کو پیٹنے والے پولیس اہلکار کا ویڈیو وائرل - بزرگ کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

By

Published : Jul 29, 2022, 10:02 PM IST

مدھیہ پردیش کے جبل پور سے ایک چونکا دینے والا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو میں پولیس کی وردی پہنے ایک جوان ایک عمر رسیدہ شخص کو بے رحمی سے لاتوں اور گھسوں سے پیٹتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس دوران بزرگ کو پلیٹ فارم پر بھی گھسیٹا گیا۔ ویڈیوجبل پور ریلوے اسٹیشن کا بتایا جا رہا ہے۔ جی آر پی اور آر پی ایف دونوں ویڈیو کی جانچ میں مصروف ہیں۔ پولیس اہلکار کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ یہ ویڈیو پلیٹ فارم پر کھڑی ٹرین کے اندر سے ایک مسافر نے بنائی اور وائرل کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details