بے قابو بولیورنے دو موٹر سائیکل کو اپنے زد میں لیا، دیکھیں یہ ویڈیو
مدھیہ پردیش کے رتلام میں واقع تھانہ بڑاودہ کے علاقے ہاٹ پیپلیا پولیس قریب ہفتہ کے روز تیز رفتار میں آرہی بولیرو نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل پر زبردست ٹکر مار دی۔یہی نہیں ایک اور موٹرسائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے سامنے سے آرہی ٹرک میں جا کر ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بولیرو ڈرائیور سمیت تین نوجوان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جاورا اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں زخمی نوجوانوں ، بنٹو خان اور شاکر خان کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ حادثے میں بولیرو ڈرائیور گٹو سنگھ بھی شدید زخمی ہوگیا۔ دیکھیں یہ ویڈیو۔۔۔