شادی کی تقریب میں دولہے کو دلہن نے تھپڑ کیوں پڑا؟ - ہمیر پور میں دلہن نے دولہے کو تھپڑ رسید کیا
ان دنوں اترپردیش کے ہمیر پور سے شادی کی تقریب کے دوران دولہا اور دلہن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دلہن دولہے کو مالا پہناتے وقت تھپڑ رسید کردیتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دلہن کی رضامندی کے بغیر دولہے نے مالا پہنادی جس پر دلہن غصے میں آگئی اور یک بعد کئی تھپڑ رسید کردیے۔ اس واقعہ کے بعد دنوں فریقین کے درمیان رات بھر ایک دوسرے کو منانے کا چکر جاری ہے اور بالآخر صبح شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔