ٹوپی پر ڈیزائن کرنے والی خواتین، مناسب مزدوری نہیں ملنے سے مایوس - اردو نیوز حیدر آباد
گیا ضلع کے ٹنکوپا بلاک میں واقع ترلوکی چک گاؤں کی مسلم خواتین کے لیے ٹوپی پر ڈیزائن بنانا ایک بہترین ذریعہ معاش ہوگیا ہے۔ ہاتھ سے خواتین ٹوپی پر ڈیزائن کرنے کے ساتھ گل بوٹے ٹانکتی ہیں۔ مسلم خواتین کے لیے اس کے ذریعے گھر بیٹھے آمدنی کا بہتریں ذریعہ ہوگیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہر طرح کی ٹوپی اور ہینڈ بیگ پر خواتین کڑھائی کرتی ہیں۔ بالخصوص گیا سے مینوفیکچر ہونے والی " پلے کی ٹوپی" جو خانقاہوں اور عام مسلمانوں سمیت شادیوں اور سیاسی رہنماؤں کی ملن تقریب میں خوب استعمال ہوتی ہیں اور پہنی جاتی ہیں۔ اس " پلے والی ٹوپی" کو مسلم خواتین ہی تیار کرتی ہیں۔۔۔
Last Updated : Jul 27, 2021, 11:08 PM IST