بریلی: جھمکا کو مجسمہ کی شکل دینے کی تیاری - مجسمہ
بریلی سے ممبئی کا رخ کرنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا اور دِشا پاٹنی نے بھلے ہی شہر کا نام عالمی سطح پر مشہور کیا ہو، لیکن اب سے تقریباً آدھی صدی قبل 60-70 کی دہائ میں ایک نغمہ "جُھمکا گرارے، بریلی کے بازار میں" عام لوگوں کی زبان پر چڑھ گیا تھا۔ اب اس نغمہ میں استعمال لفظ 'جُھمکا' کو مجسمہ کی شکل دینے کی تیاری ہو رہی ہے۔