شاکر یار خان کی بے لوث خدمات
مخلوقات کی خدمت سب اہم فریضہ ہے۔ شاید اس بات کو زمانے میں کم لوگ ہی سمجھتے ہیں۔ کم تعداد میں ہی صحیح، لیکن جو لوگ سمجھتے ہیں، وہی زمانے کے سامنے نظیر پیش کرتے ہیں۔ بریلی میں ایک ایسا ہی شخص ہے، جس کے لیے خدمت خلق کسی اشتہار کا حصہ نہیں، بلکہ زندگی کا جنون ہے۔ وہ مختلف طبقات کے لیے سماجی کارکن کی حیثیت سے ہر طرح کی مشکل کو آسان کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ عوامی خدمات کمیٹی کے صدر شاکر یار خاں نوری، بریلی شہر کے لیے ایک ایسا نام، جس نے خدمت خلق کے لیے خود کو کسی دائرے تک محدود نہیں رکھا ہے، بلکہ عوام کو جیسی ضرورت درپیش آئی، اسے حل کرنے میں مشغول ہوگئے۔ جیسے جیسے مشکل در پیش آتی گئی، اسے آسان کرنے میں دل و جان سے دن رات ایک کر دیا۔