بیگم حضرت محل کا جنگ آزادی میں نمایاں کردار - اترپردیش نیوز
1857 میں جنگ آزادی کی چنگاری کو شعلوں میں تبدیل کرنے میں بیگم حضرت محل کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے نہ صرف جنگ آزادی میں انگریزی افواج کے خلاف بھارتی عوام کی رہنمائی کی بلکہ ان کی تنظیمی صلاحیتوں اور حکمت عملی کے سبب تقریباً آٹھ سے نو ماہ تک اودھ ریاست کی حکمرانی بھی کی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ انہیں بھی مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کی طرح اپنے ملک میں دو گز زمین میسر نہیں ہوئی۔